aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معجزات"
یاد آتے ہیں معجزے اپنےاور اس کے بدن کا جادو بھی
ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زاریا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغفسو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
الٰہی کیوں نہیں اٹھتی قیامت ماجرا کیا ہےہمارے سامنے پہلو میں وہ دشمن کے بیٹھے ہیں
مرا فسانہ ہر اک دل کا ماجرا تو نہ تھاسنا بھی ہوگا کسی نے تو کیا سنا ہوگا
یہ معجزہ ہمارے ہی طرز بیاں کا تھااس نے وہ سن لیا تھا جو ہم نے کہا نہ تھا
تو غزل بن کے اتر بات مکمل ہو جائےمنتظر دل کی مناجات مکمل ہو جائے
یہ معجزہ بھی کسی کی دعا کا لگتا ہےیہ شہر اب بھی اسی بے وفا کا لگتا ہے
یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھےکہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
نہ پوچھو ہم سفرو مجھ سے ماجرا وطنوطن ہے مجھ پے فدا اور میں فدائے وطن
علویؔ یہ معجزہ ہے دسمبر کی دھوپ کاسارے مکان شہر کے دھوئے ہوئے سے ہیں
اے ہم نفس نہ پوچھ جوانی کا ماجراموج نسیم تھی ادھر آئی ادھر گئی
ہم ان کی آس پہ عمریں گزار دیتے ہیںوہ معجزے جو کبھی رونما نہیں ہوتے
اے سوز عشق تو نے مجھے کیا بنا دیامیری ہر ایک سانس مناجات ہو گئی
فن میں نہ معجزہ نہ کرامات چاہئےدل کو لگے بس ایسی کوئی بات چاہئے
اللہ رے چشم یار کی معجز بیانیاںہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے
بیٹھ کر میں لکھ گیا ہوں درد دل کا ماجراخون کی اک بوند کاغذ کو رنگیلا کر گئی
آنکھوں سے جان جائیے فرقت کا ماجرااشکوں سے پوچھ لیجئے جو دل کا حال ہے
اللہ رے ان کے حسن کی معجز نمائیاںجس بام پر وہ آئیں وہی کوہ طور ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books