aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "منزلیں"
ہم جو پہنچے تو رہ گزر ہی نہ تھیتم جو آئے تو منزلیں لائے
ہمارے پیش نظر منزلیں کچھ اور بھی تھیںیہ حادثہ ہے کہ ہم تیرے پاس آ پہنچے
ہم اگر منزلیں نہ بن پائےمنزلوں تک کا راستا ہو جائیں
کارواں کے چلنے سے کارواں کے رکنے تکمنزلیں نہیں یارو راستے بدلتے ہیں
سب کی اپنی منزلیں تھیں سب کے اپنے راستےایک آوارہ پھرے ہم در بدر سب سے الگ
اک مسلسل دوڑ میں ہیں منزلیں اور فاصلےپاؤں تو اپنی جگہ ہیں راستہ اپنی جگہ
منزلیں پاؤں پکڑتی ہیں ٹھہرنے کے لیےشوق کہتا ہے کہ دو چار قدم اور سہی
یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یادتنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو
جن کے مضبوط ارادے بنے پہچان ان کیمنزلیں آپ ہی ہو جاتی ہیں آسان ان کی
جنوں اب منزلیں طے کر رہا ہےخرد رستہ دکھا کر رہ گئی ہے
منزلیں نہ بھولیں گے راہرو بھٹکنے سےشوق کو تعلق ہی کب ہے پاؤں تھکنے سے
وہی منزلیں وہی دشت و در ترے دل زدوں کے ہیں راہ بروہی آرزو وہی جستجو وہی راہ پر خطر جنوں
منزلیں گرد کے مانند اڑی جاتی ہیںوہی انداز جہان گزراں ہے کہ جو تھا
تو اک قدم بھی جو میری طرف بڑھا دیتامیں منزلیں تری دہلیز سے ملا دیتا
ہمیں خبر ہے کوئی ہم سفر نہ تھا پھر بھییقیں کی منزلیں طے کیں گماں کے ہوتے ہوئے
ایسے بڑھے کہ منزلیں رستے میں بچھ گئیںایسے گئے کہ پھر نہ کبھی لوٹنا ہوا
ہاں اے غبار آشنا میں بھی تھا ہم سفر تراپی گئیں منزلیں تجھے کھا گئے راستے مجھے
منزلیں سمتیں بدلتی جا رہی ہیں روز و شباس بھری دنیا میں ہے انسان تنہا راہ رو
منزلیں عشق کی آساں ہوئیں چلتے چلتےاور چمکا ترا نقش کف پا آخر شب
قطع ہوتی جا رہی ہیں زندگی کی منزلیںہر نفس اپنی جگہ چلتی ہوئی تلوار ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books