aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'unvaan'"
چہرہ کھلی کتاب ہے عنوان جو بھی دوجس رخ سے بھی پڑھو گے مجھے جان جاؤ گے
میں کس طرح تجھے الزام بے وفائی دوںرہ وفا میں ترے نقش پا بھی ملتے ہیں
پریشاں ہو کے دل ترک تعلق پر ہے آمادہمحبت میں یہ صورت بھی نہ راس آئی تو کیا ہوگا
اب ترا ذکر بھی شاید ہی غزل میں آئےاور سے اور ہوئے درد کے عنواں جاناں
کتاب زیست کا عنوان بن گئے ہو تمہمارے پیار کی دیکھو یہ انتہا صاحب
وہ حادثے بھی دہر میں ہم پر گزر گئےجینے کی آرزو میں کئی بار مر گئے
نہ ہوگا رائیگاں خون شہیدان وطن ہرگزیہی سرخی بنے گی ایک دن عنوان آزادی
جب بھی دو آنسو نکل کر رہ گئےدرد کے عنواں بدل کر رہ گئے
حدیث یار کے عنواں نکھرنے لگتے ہیںتو ہر حریم میں گیسو سنورنے لگتے ہیں
آپ سے چوک ہو گئی شایدآپ اور مجھ پہ مہرباں کیا خوب
الفاظ میں بند ہیں معانیعنوان کتاب دل کھلا ہے
عشق پھر عشق ہے آشفتہ سری مانگے ہےہوش کے دور میں بھی جامہ دری مانگے ہے
مری سمجھ میں آ گیا ہر ایک راز زندگیجو دل پہ چوٹ پڑ گئی تو دور تک نظر گئی
غم تو غم ہی رہیں گے زبیرؔغم کے عنواں بدل جائیں گے
ابھی سے تجھ کو پڑی ہے وصال کی مری جاںابھی تو ہجر نے عنوان ہی نہیں پایا
میں ہم نفساں جسم ہوں وہ جاں کی طرح تھامیں درد ہوں وہ درد کے عنواں کی طرح تھا
بس رنج کی ہے داستاں عنوان ہزاروںجینے کے لئے مر گئے انسان ہزاروں
رہنے دے تکلیف توجہ دل کو ہے آرام بہتہجر میں تیری یاد بہت ہے غم میں تیرا نام بہت
حسن ہی تو نہیں بیتاب نمائش عنواںؔعشق بھی آج نئی جلوہ گری مانگے ہے
مرے دہن میں اگر آپ کی زباں ہوتیتو پھر کچھ اور ہی عنوان داستاں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books