aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",EjO"
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
اپنی انا کی آج بھی تسکین ہم نے کیجی بھر کے اس کے حسن کی توہین ہم نے کی
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیاجانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئیتو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیرجس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعدآج کا دن گزر نہ جائے کہیں
آئنہ دیکھ کے کہتے ہیں سنورنے والےآج بے موت مریں گے مرے مرنے والے
شام سے آنکھ میں نمی سی ہےآج پھر آپ کی کمی سی ہے
ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یادوقت کتنا قیمتی ہے آج کل
اس نہیں کا کوئی علاج نہیںروز کہتے ہیں آپ آج نہیں
یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہےآج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا
وہ چاند کہہ کے گیا تھا کہ آج نکلے گاتو انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں شام سے میں
آج مجھ کو بہت برا کہہ کرآپ نے نام تو لیا میرا
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالمرسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
مدت کے بعد آج اسے دیکھ کر منیرؔاک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
سات صندوقوں میں بھر کر دفن کر دو نفرتیںآج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت
جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھےوہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں
اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کیآج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی
کل تک تو آشنا تھے مگر آج غیر ہودو دن میں یہ مزاج ہے آگے کی خیر ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books