aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",LmU"
وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھیاسی پہ ضرب پڑی جو شجر پرانا تھا
بجھ گئی شمع کی لو تیرے دوپٹے سے تو کیااپنی مسکان سے محفل کو منور کر دے
اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہےمگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے
بجھا ہے دل تو نہ سمجھو کہ بجھ گیا غم بھیکہ اب چراغ کے بدلے چراغ کی لو ہے
میں سامنے سے اٹھا اور لو لرزنے لگیچراغ جیسے کوئی بات کرنے والا تھا
موسم عجیب رہتا ہے دل کے دیار کاآگے ہیں لو کے جھونکے بھی ٹھنڈی ہوا کے بعد
ہوس شامل ہے تھوڑی سی دعا میںابھی اس لو میں ہلکا سا دھواں ہے
اک انتظار میں قائم ہے اس چراغ کی لواک اہتمام میں کمرے کا در کھلا ہوا ہے
رات بھر درد کی شمع جلتی رہیغم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر
کیا مجھ سے بھی عزیز ہے تم کو دیے کی لوپھر تو میرا مزار بنے اور دیا جلے
میں جس چراغ سے بیٹھا تھا لو لگائے ہوئےپتہ چلا وہ اندھیرے میں رکھ رہا تھا مجھے
جن اشکوں کی پھیکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھےان اشکوں سے کتنا روشن اک تاریک مکان ہوا
جلتے ہیں اک چراغ کی لو سے کئی چراغدنیا ترے خیال سے روشن ہوئی تو ہے
ان سے ہم لو لگائے بیٹھے ہیںآگ دل میں دبائے بیٹھے ہیں
بیٹھے رہنے سے تو لو دیتے نہیں یہ جسم و جاںجگنوؤں کی چال چلیے روشنی بن جائیے
ہوا اجالا تو ہم ان کے نام بھول گئےجو بجھ گئے ہیں چراغوں کی لو بڑھاتے ہوئے
ہوا کے ہاتھ پہ چھالے ہیں آج تک موجودمرے چراغ کی لو میں کمال ایسا تھا
کانٹا سا جو چبھا تھا وہ لو دے گیا ہے کیاگھلتا ہوا لہو میں یہ خورشید سا ہے کیا
میں سو رہا تھا اور مری خواب گاہ میںاک اژدہا چراغ کی لو کو نگل گیا
تو جون کی گرمی سے نہ گھبرا کہ جہاں میںیہ لو تو ہمیشہ نہ رہی ہے نہ رہے گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books