aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",Qdz"
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
ہم لبوں سے کہہ نہ پائے ان سے حال دل کبھیاور وہ سمجھے نہیں یہ خامشی کیا چیز ہے
کبھی جو خواب تھا وہ پا لیا ہےمگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی
رات بھی نیند بھی کہانی بھیہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
تم حسن کی خود اک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیںمحفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے
بھری دنیا میں جی نہیں لگتاجانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہم دموصال یار فقط آرزو کی بات نہیں
شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئےیہ مسکراتی ہوئی چیز مسکرا کے پلا
زندگی پر بھی کوئی زور نہیںدل نے ہر چیز پرائی دی ہے
گل غنچے آفتاب شفق چاند کہکشاںایسی کوئی بھی چیز نہیں جس میں تو نہ ہو
بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہےہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے
حال تم سن لو مرا دیکھ لو صورت میریدرد وہ چیز نہیں ہے کہ دکھائے کوئی
ہر شے مسافر ہر چیز راہیکیا چاند تارے کیا مرغ و ماہی
میرے خوابوں میں بھی تو میرے خیالوں میں بھی توکون سی چیز تجھے تجھ سے جدا پیش کروں
اک ترا ہجر دائمی ہے مجھےورنہ ہر چیز عارضی ہے مجھے
در بہ در ٹھوکریں کھائیں تو یہ معلوم ہواگھر کسے کہتے ہیں کیا چیز ہے بے گھر ہونا
پہلے ہر چیز تھی اپنی مگر اب لگتا ہےاپنے ہی گھر میں کسی دوسرے گھر کے ہم ہیں
وہ چیز کہتے ہیں فردوس گم شدہ جس کوکبھی کبھی تری آنکھوں میں پائی جاتی ہے
کھویا ہے کچھ ضرور جو اس کی تلاش میںہر چیز کو ادھر سے ادھر کر رہے ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books