aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",dkM"
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائےاب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیںہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
کوئی ہم دم نہ رہا کوئی سہارا نہ رہاہم کسی کے نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہا
بے دم ہوئے بیمار دوا کیوں نہیں دیتےتم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے
ابھی آئے ابھی جاتے ہو جلدی کیا ہے دم لے لونہ چھیڑوں گا میں جیسی چاہے تم مجھ سے قسم لے لو
شہر کا تبدیل ہونا شاد رہنا اور اداسرونقیں جتنی یہاں ہیں عورتوں کے دم سے ہیں
ہے خوشی انتظار کی ہر دممیں یہ کیوں پوچھوں کب ملیں گے آپ
ایک دم اس کے ہونٹ چوم لیےیہ مجھے بیٹھے بیٹھے کیا سوجھی
وقت کرتا ہے پرورش برسوںحادثہ ایک دم نہیں ہوتا
ان جھیل سی گہری آنکھوں میںاک لہر سی ہر دم رہتی ہے
گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہےرہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے
اجازت ہو تو میں تصدیق کر لوں تیری زلفوں سےسنا ہے زندگی اک خوبصورت دام ہے ساقی
مجھے یاد کرنے سے یہ مدعا تھانکل جائے دم ہچکیاں آتے آتے
ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں مرا دمآہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے
اس سے ہر دم معاملہ ہے مگردرمیاں کوئی سلسلہ ہی نہیں
لطف شب مہ اے دل اس دم مجھے حاصل ہواک چاند بغل میں ہو اک چاند مقابل ہو
صبح دم زلفیں نہ یوں بکھرائیےلوگ دھوکا کھا رہے ہیں شام کا
چھیڑ مت ہر دم نہ آئینہ دکھااپنی صورت سے خفا بیٹھے ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books