aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آواز"
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائےورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
اس شہر میں جینے کے انداز نرالے ہیںہونٹوں پہ لطیفے ہیں آواز میں چھالے ہیں
محبت سوز بھی ہے ساز بھی ہےخموشی بھی ہے یہ آواز بھی ہے
لہجہ کہ جیسے صبح کی خوشبو اذان دےجی چاہتا ہے میں تری آواز چوم لوں
میری خاموشیوں میں لرزاں ہےمیرے نالوں کی گم شدہ آواز
صبر پر دل کو تو آمادہ کیا ہے لیکنہوش اڑ جاتے ہیں اب بھی تری آواز کے ساتھ
غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دیناذرا عمر رفتہ کو آواز دینا
موت خاموشی ہے چپ رہنے سے چپ لگ جائے گیزندگی آواز ہے باتیں کرو باتیں کرو
آواز دے رہا تھا کوئی مجھ کو خواب میںلیکن خبر نہیں کہ بلایا کہاں گیا
شیشہ ٹوٹے غل مچ جائےدل ٹوٹے آواز نہ آئے
مری خاموشیوں کی جھیل میں پھرکسی آواز کا پتھر گرا ہے
گم رہا ہوں ترے خیالوں میںتجھ کو آواز عمر بھر دی ہے
روک سکتا ہمیں زندان بلا کیا مجروحؔہم تو آواز ہیں دیوار سے چھن جاتے ہیں
تم سے ملتی جلتی میں آواز کہاں سے لاؤں گاتاج محل بن جائے اگر ممتاز کہاں سے لاؤں گا
انداز ہو بہ ہو تری آواز پا کا تھادیکھا نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا
چھپ گئے وہ ساز ہستی چھیڑ کراب تو بس آواز ہی آواز ہے
رنگ درکار تھے ہم کو تری خاموشی کےایک آواز کی تصویر بنانی تھی ہمیں
تیری روح میں سناٹا ہے اور مری آواز میں چپتو اپنے انداز میں چپ ہے میں اپنے انداز میں چپ
ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علمچپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ
رگوں میں زہر خاموشی اترنے سے ذرا پہلےبہت تڑپی کوئی آواز مرنے سے ذرا پہلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books