aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "امروز"
یاد ماضی غم امروز امید فرداکتنے سائے مرے ہم راہ چلا کرتے ہیں
مجھے فردا کی فکر کیوں کر ہوغم امروز کھائے جاتا ہے
غم امروز کا گلہ کیوں ہوحسن فردا مری نگاہ میں ہے
کرو بے نور محفل امروزتربتوں پر دیے جلاتے رہو
فکر فردا غم امروز غم موت و حیاتآدمی کیا ہوا مجموعۂ آلام ہوا
یہ دل کا درد تو عمروں کا روگ ہے پیارےسو جائے بھی تو پہر دو پہر کو جاتا ہے
کچھ الہ آباد میں ساماں نہیں بہبود کےیاں دھرا کیا ہے بجز اکبر کے اور امرود کے
قربتیں بھی دوریوں کا بن گئیں اکثر سبباس لیے بہتر ہے ان کی بے رخی باقی رہے
یہ کھلا جسم کھلے بال یہ ہلکے ملبوستم نئی صبح کا آغاز کرو گے شاید
کچی عمروں میں بھی اکیلی رہیمیں سدا اپنی ہی سہیلی رہی
تمہاری گفتگو سے آس کی خوشبو چھلکتی ہےجہاں تم ہو وہاں پہ زندگی معلوم ہوتی ہے
میں ذہنی طور پہ آوارہ ہوتا جاتا ہوںمرے شعور مجھے اپنی حد کے اندر کھینچ
تاریخ بتائے گی وہ قطرہ ہے کہ دریاآنسو ہے ابھی وقت کے قدموں میں پڑا ہے
زمانہ تجھ کو حریف کہہ لے اسے یہ حق ہےمری نظر میں تو دیوتا ہے یہی بہت ہے
چھیڑا ہے ایک نغمۂ شیریں بھی کو بہ کودل نے ہلال عید کی تائید کے لئے
ستاتی ہے تمہاری یاد جب مجھ کو شب ہجراںمجھے خود اپنی ہستی اجنبی معلوم ہوتی ہے
سنا ہے پھول جھڑے تھے جہاں ترے لب سےوہاں بہار اترتی ہے روز شام کے ساتھ
ترے خیال سے روشن ہے سر زمین سخنکہ جیسے زینت شب ہو مہ تمام کے ساتھ
گم صم سا کھڑا ہے کوئی دروازۂ دل پراس شام کا منظر تو دل آویز بہت ہے
ساقیا ہے تری محفل میں خداؤں کا ہجوممحفل افروز ہو انساں تو مزا آ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books