aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "باد_صبا"
چراغ جلتے ہیں باد صبا مہکتی ہےتمہارے حسن تکلم سے کیا نہیں ہوتا
سنبل کو پریشان کیا باد صبا نےجب باغ میں باتیں تری زلفوں کی چلائیں
کب تک اے باد صبا تجھ سے توقع رکھوںدل تمنا کا شجر ہے تو ہرا ہو بھی چکا
اپنی مٹی ہے کہاں کی کیا خبر باد صباہو پریشاں دیکھیے کس کس جگہ مشت غبار
کسی لاشے پہ یہ باد صبا کہتی ہوئی گزریشہید عشق ہے اس کے لہو کو تازہ کہتے ہیں
بندھ گئی باغ میں تیری تو ہوا باد صباان کے کوچہ میں مری آہ کی بندھ جائے ہوا
یار تھا گلزار تھا باد صبا تھی میں نہ تھالائق پابوس جاناں کیا حنا تھی میں نہ تھا
صبح تک وہ بھی نہ چھوڑی تو نے اے باد صبایادگار رونق محفل تھی پروانے کی خاک
پھر ترا ذکر کیا باد صبا نے مجھ سےپھر مرے دل کو دھڑکنے کے بہانے آئے
کچھ بتا تو ہی نشیمن کا پتامیں تو اے باد صبا بھول گیا
ضرور تیری گلی سے گزر ہوا ہوگاکہ آج باد صبا بے قرار آئی ہے
ہاتھ ٹوٹیں میں نے گر چھیڑی ہوں زلفیں آپ کیآپ کے سر کی قسم باد صبا تھی میں نہ تھا
آندھیاں زور دکھائیں بھی تو کیا ہوتا ہےگل کھلانے کا ہنر باد صبا جانتی ہے
مصروف ہے آرائش گلشن میں کچھ ایسیٹکتے ہی نہیں پاؤں کہیں باد صبا کے
تتلیاں پھول میں کیا ڈھونڈھتی رہتی ہیں سداکیا کہیں باد صبا رکھ گئی پیغام ترا
اس سینۂ ویراں میں کھلائے نہ کبھی پھولکیوں باغ پہ اتراتی رہی باد صبا ہے
اگر چمن کا کوئی در کھلا بھی میرے لیےسموم بن گئی باد صبا بھی میرے لیے
شجر کے قتل میں اس کا بھی ہاتھ ہے شایدبتا رہا ہے یہ باد صبا کا چپ رہنا
کس گل کی بو ہے دامن دل میں بسی ہوئیچلتی ہے چھیڑتی ہوئی باد صبا مجھے
گلزار میں پھر کوئی گل تازہ کھلا کیاگھبرائی سی پھرتی ہے تو اے باد صبا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books