aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بدلنا"
وقت کے ساتھ بدلنا تو بہت آساں تھامجھ سے ہر وقت مخاطب رہی غیرت میری
ہم نے دیکھا ہے زمانے کا بدلنا لیکنان کے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے
تمہارا کیا تمہیں آساں بہت رستے بدلنا ہےہمیں ہر ایک موسم قافلے کے ساتھ چلنا ہے
اپنے چہرے کو بدلنا تو بہت مشکل ہےدل بہل جائے گا آئینہ بدل کر دیکھو
جو چاہتے ہو بدلنا مزاج طوفاں کوتو ناخدا پہ بھروسا کرو خدا کی طرح
جی میں آتا ہے کہ دنیا کو بدلنا چاہئےاور اپنے آپ سے مایوس ہو جاتا ہوں میں
کرایہ دار بدلنا تو اس کا شیوہ تھانکال کر وہ بہت خوش ہوا مکاں سے مجھے
حقیقتیں تو مرے روز و شب کی ساتھی ہیںمیں روز و شب کی حقیقت بدلنا چاہتی ہوں
ہر ایک شاخ کے ہاتھوں میں پھول مہکیں گےخزاں کا پیڑ بھی کپڑے بدلنا چاہتا ہے
آئین عشق یوں بھی بدلنا تھا ایک دنجو بات وصل سے تھی وہ اب گفتگو سے ہے
بچ بچ کے تیری راہ سے چلنا تو تھا مجھےتو جو بدل گیا ہے بدلنا تو تھا مجھے
سمجھ رہی ہوں تو رستہ بدلنا چاہتا ہےمیں تیرے لہجے کی ساری جہات دیکھتی ہوں
لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کومرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں
تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیںہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں
پتا اب تک نہیں بدلا ہماراوہی گھر ہے وہی قصہ ہمارا
بری سرشت نہ بدلی جگہ بدلنے سےچمن میں آ کے بھی کانٹا گلاب ہو نہ سکا
کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائےکلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
کبھی میں اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے نہیں الجھامجھے معلوم ہے قسمت کا لکھا بھی بدلتا ہے
بات وہ کہئے کہ جس بات کے سو پہلو ہوںکوئی پہلو تو رہے بات بدلنے کے لیے
صرف ہنگامہ کھڑا کرنا مرا مقصد نہیںمیری کوشش ہے کہ یہ صورت بدلنی چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books