aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جوش_دل"
آہ جو دل سے نکالی جائے گیکیا سمجھتے ہو کہ خالی جائے گی
ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہےمری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے
جو دل باندھے وہ جادو جانتا ہےمرا محبوب اردو جانتا ہے
وہ کون تھا جو دن کے اجالے میں کھو گیایہ چاند کس کو ڈھونڈنے نکلا ہے شام سے
ساقی جو دل سے چاہے تو آئے وہ زمانہہر شخص ہو شرابی ہر گھر شراب خانہ
جھگڑا تھا جو دل پہ اس کو چھوڑاکچھ سوچ کے صلح کر گئے ہم
جو دل کو ہے خبر کہیں ملتی نہیں خبرہر صبح اک عذاب ہے اخبار دیکھنا
جو دے رہے ہو زمیں کو وہی زمیں دے گیببول بوئے تو کیسے گلاب نکلے گا
جو دے سکا نہ پہاڑوں کو برف کی چادروہ میری بانجھ زمیں کو کپاس کیا دے گا
جو دن چڑھا تو ہمیں نیند کی ضرورت تھیسحر کی آس میں ہم لوگ رات بھر جاگے
جو دل میں ہے وہی باہر دکھائی دیتا ہےاب آر پار یہ پتھر دکھائی دیتا ہے
وہ کہاں درد جو دل میں ترے محدود رہادرد وہ ہے جو دل کون و مکاں تک پہنچے
دل جو دے کر کسی کافر کو پریشاں ہو جائےعافیت اس کی ہے اس میں کہ مسلماں ہو جائے
گزرتی ہے جو دل پر وہ کہانی یاد رکھتا ہوںمیں ہر گل رنگ چہرے کو زبانی یاد رکھتا ہوں
گزر رہی ہے جو دل پر وہی حقیقت ہےغم جہاں کا فسانہ غم حیات سے پوچھ
جو دل نے کہی لب پہ کہاں آئی ہے دیکھواب محفل یاراں میں بھی تنہائی ہے دیکھو
جو دل رکھتے ہیں سینے میں وہ کافر ہو نہیں سکتےمحبت دین ہوتی ہے وفا ایمان ہوتی ہے
وہ کیا خوشی تھی جو دل میں بحال رہتی تھیمگر وجہ نہیں بنتی تھی مسکرانے کی
اداسیاں ہیں جو دن میں تو شب میں تنہائیبسا کے دیکھ لیا شہر آرزو میں نے
شمع رویوں کی محبت کا جو دم بھرتے ہیںایک مدت وہ ابھی بیعت پروانہ کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books