aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خاک_صحرا"
احسان خاک صحرا پہ مجنوں کا ہے بہتورنہ فلک پہ اس کا پہنچنا محال تھا
خاک صحرا تو بہت دور ہے اے وحشت دلکیوں نہ ذہنوں پہ جمی گرد اڑا دی جائے
ہیں عقدہ کشا یہ خار صحراکم کر گلۂ برہنہ پائی
ادھر وہ صحرا میں خاک دھنتا ادھر وہ دریا کنارے گم صمعجیب ہوتے ہیں یہ تعلق مسافروں کے مسافروں سے
نہ پوچھ حال مرا چوب خشک صحرا ہوںلگا کے آگ مجھے کارواں روانہ ہوا
اڑائی خاک جس صحرا میں تیرے واسطے میں نےتھکا ماندہ ملا ان منزلوں میں آسماں مجھ کو
جس جگہ جائیں بنا لیں ترے وحشی صحراخاک لے آئے ہیں مٹھی میں بیابانوں کی
میرے عناصر خاک نہ ہوں بس رنگ بنیںاور جنگل صحرا دریا پر برسے رنگ
سر پہ احسان رہا بے سر و سامانی کاخار صحرا سے نہ الجھا کبھی دامن اپنا
ہمیں رنجش نہیں دریا سے کوئیسلامت گر رہے صحرا ہمارا
ترے احساس میں ڈوبا ہوا میںکبھی صحرا کبھی دریا ہوا میں
خشک آنکھوں سے اٹھی موج تو دنیا ڈوبیہم جسے سمجھے تھے صحرا وہ سمندر نکلا
خشک آنکھیں لئے ہنستا ہوا دیکھو جس کواس کو صحرا نہیں کہہ دینا سمندر کہنا
احساس تشنگی نہ تھا صحرا میں کچھ مگرلب خشک ہو رہے ہیں سمندر کو دیکھ کر
یہ بھی اچھا ہے کہ صحرا میں بنایا ہے مکاںاب کرائے پہ یہاں سایۂ دیوار چلا
صحرا میں ہوسؔ خار مغیلاں کی مدد سےبارے مرا خوں ہر خس و خاشاک کو پہنچا
یا ابر کرم بن کے برس خشک زمیں پریا پیاس کے صحرا میں مجھے جینا سکھا دے
ستم گرمیٔ صحرا مجھے معلوم نہ تھاخشک ہو جائے گا دریا مجھے معلوم نہ تھا
یہ خشک لب یہ پاؤں کے چھالے یہ سر کی دھولہم شہر کی فضا میں بھی صحرا نورد ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books