aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خیرات"
دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتیخیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتی
وہ اپنے حسن کی خیرات دینے والے ہیںتمام جسم کو کاسہ بنا کے چلنا ہے
وعدہ معاوضے کا نہ کرتا اگر خداخیرات بھی سخی سے نہ ملتی فقیر کو
اے محبت مجھ کو ایسا حوصلہ خیرات کراس کو بازو سے پکڑ کر کہہ سکوں کہ بات کر
میں ترے حسن کا شیدائی نہیں ہو سکتاروز بٹتی ہوئی خیرات سے ڈر لگتا ہے
خیرات کا مجھے کوئی لالچ نہیں ظفرؔمیں اس گلی میں صرف صدا کرنے آیا ہوں
اک بوسہ مانگتا ہوں میں خیرات حسن کیدو مال کی زکوٰۃ کہ دولت زیادہ ہو
ہم کو ڈرا کر، آپ کو خیرات بانٹ کراک شخص راتوں رات جہانگیر ہو گیا
خیرات میں دے آیا ہوں جیتی ہوئی بازیدنیا یہ سمجھتی ہے کہ میں ہار گیا ہوں
ایک بوسہ مانگتا ہے تم سے حاتمؔ سا گداجانیو راہ خدا میں یہ بھی اک خیرات کی
ٹھکرا کے چلے آئے خوددار طبیعت ہےہم ان کی عنایت کو خیرات سمجھتے ہیں
پوچھتے ہو تو سنو کیسے بسر ہوتی ہےرات خیرات کی صدقے کی سحر ہوتی ہے
یہ تیرا مال کسی روز ڈس ہی لے گا تجھےاگر تو اس میں سے خیرات کچھ نہیں کرے گا
میرے کشکول میں ڈال اور ذرا عجز کہ میںاتنی خیرات سے آگے نہیں جانے والا
خیرات دینے والا پہلے یہ سوچتا ہےجو دے رہا ہوں اس کے بدلے میں کیا ملے گا
الٰہی مرے دوست ہوں خیریت سےیہ کیوں گھر میں پتھر نہیں آ رہے ہیں
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانیمری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
شجاعؔ وہ خیریت پوچھیں تو حیرت میں نہ پڑ جاناپریشاں کرنے والے خیر خواہوں میں بھی ہوتے ہیں
اس کی بیٹی نے اٹھا رکھی ہے دنیا سر پرخیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
دختر رز نے اٹھا رکھی ہے آفت سر پرخیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books