aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "روداد"
روداد غم الفت ان سے ہم کیا کہتے کیوں کر کہتےاک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے
کہانی میری روداد جہاں معلوم ہوتی ہےجو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے
شاعری تو واردات قلب کی روداد ہےقافیہ پیمائی کو میں شاعری کیسے کہوں
کوئی پوچھے تو سہی ہم سے ہماری رودادہم تو خود شوق میں افسانہ بنے بیٹھے ہیں
مری روداد غم وہ سن رہے ہیںتبسم سا لبوں پر آ رہا ہے
کہی کسی سے نہ روداد زندگی میں نےگزار دینے کی شے تھی گزار دی میں نے
سن کے روداد الم میری وہ ہنس کر بولےاور بھی کوئی فسانہ ہے تمہیں یاد کہ بس
کسی نے حال دل پوچھا تو آنکھیں ہو گئیں پر نماب اس سے مختصر روداد دل کہتے تو کیا کہتے
آپ شرما کے نہ فرمائیں ہمیں یاد نہیںغیر کا ذکر ہے یہ آپ کی روداد نہیں
روداد چمن سنتا ہوں اس طرح قفس میںجیسے کبھی آنکھوں سے گلستاں نہیں دیکھا
روداد شب غم یوں ڈرتا ہوں سنانے سےمحفل میں کہیں ان کی صورت نہ اتر جائے
یوں باغباں نے مہر لگا دی زبان پرروداد غم نصیب کے مارے نہ کہہ سکے
مری قندیل جاں جلتی ہے شب بھرذرا اپنی بھی تو روداد شب لکھ
صرف میں اپنی کہانی ہی نہیںسن مجھے تیری بھی روداد ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books