aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سائیکل"
پتھر تو ہزاروں نے مارے تھے مجھے لیکنجو دل پہ لگا آ کر اک دوست نے مارا ہے
ہمیشہ خون دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سےنہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر
ذرا سی چائے گری اور داغ داغ ورقیہ زندگی ہے کہ اخبار کا تراشا ہے
ہیں اعتبار سے کتنے گرے ہوے دیکھااسی زمانے میں قصے اسی زمانے کے
معلوم نہیں کس سے کہانی مری سن لیبھاتا ہی نہیں اب انہیں افسانہ کسی کا
آپ اپنی گلی کے سائل کوکم سے کم پر سوال تو رکھئے
آہ کرتا ہوں تو آتے ہیں پسینے ان کونالہ کرتا ہوں تو راتوں کو وہ ڈر جاتے ہیں
تیری بے پردگی ہی حسن کا پردہ نکلیکام کچھ کر گئی ہر حال میں غفلت میری
کشتیاں مضبوط سب بہہ جائیں گی سیلاب میںکاغذی اک ناؤ میری ذات کی رہ جائے گی
دست دعا کو کاسۂ سائل سمجھتے ہوتم دوست ہو تو کیوں نہیں مشکل سمجھتے ہو
جھڑی ایسی لگا دی ہے مرے اشکوں کی بارش نےدبا رکھا ہے بھادوں کو بھلا رکھا ہے ساون کو
زندگی جس نے تلخ کی میریوہ مجھے زندگی سے پیارا ہے
کوئی محفل سے اٹھ کر جا رہا ہےسنبھل اے دل برا وقت آ رہا ہے
تمناؤں کی دنیا دل میں ہم آباد کرتے ہیںغضب ہے اپنے ہاتھوں زندگی برباد کرتے ہیں
خط شوق کو پڑھ کے قاصد سے بولےیہ ہے کون دیوانہ خط لکھنے والا
محتسب تسبیح کے دانوں پہ یہ گنتا رہاکن نے پی کن نے نہ پی کن کن کے آگے جام تھا
یادوں کے شبستان میں بیٹھا ہوا سائلتنہا جو نظر آتا ہے تنہا نہیں ہوتا
شباب کر دیا میرا تباہ الفت نےخزاں کے ہاتھ کی بوئی ہوئی بہار ہوں میں
میں کیا کروں گا رہ کے اس جہان میںجہاں پہ ایک خواب کی نمو نہ ہو
یہ مسجد ہے یہ مے خانہ تعجب اس پر آتا ہےجناب شیخ کا نقش قدم یوں بھی ہے اور یوں بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books