aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سب_کو"
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہےمزا تو تب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی
محبت میں بچھڑنے کا ہنر سب کو نہیں آتاکسی کو چھوڑنا ہو تو ملاقاتیں بڑی کرنا
سب کو نشانہ کرتے کرتےخود کو مار گرایا ہم نے
لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کومرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں
سب کو مارا جگرؔ کے شعروں نےاور جگرؔ کو شراب نے مارا
حسن سب کو خدا نہیں دیتاہر کسی کی نظر نہیں ہوتی
آتا ہے یہاں سب کو بلندی سے گراناوہ لوگ کہاں ہیں کہ جو گرتوں کو اٹھائیں
میری سنجیدہ طبیعت پہ بھی شک ہے سب کوبعض لوگوں نے تو بیمار سمجھ رکھا ہے
سب کو قدرت تھی خوش کلامی پرخامشی میں زباں دراز تھا میں
سب کو دکھلاتا ہے وہ چھوٹا بنا کر مجھ کومجھ کو وہ میرے برابر نہیں ہونے دیتا
سب کو دل کا راز بتانا ٹھیک نہیںدنیا داری دنیا داری ہوتی ہے
ملے گی آخری خانے میں موت ہی سب کوبساط دہر پہ پیدل ہو یا ہو پھر وہ سوار
سب کو کانٹوں پہ شک ہوا تھا مگرزخم کے آس پاس پھول ملے
سب کو پہنچا کے ان کی منزل پرآپ رستے میں رہ گیا ہوں میں
بھٹک کے راہ سے ہم سب کو آزما آئےفریب دے گئے جتنے بھی رہنما آئے
میں کاٹا جاؤں گا سب کو عزیز ہوتے ہوئےسڑک کے بیچ میں آیا ہوا درخت ہوں میں
شیشے کے اس طرف سے میں سب کو تک رہا ہوںمرنے کی بھی کسی کو فرصت نہیں ہے مجھ میں
سب کو بتا دیا کہ میں بے حد اداس ہوںاتنی سی بات کو بھی خبر کر دیا گیا
سب کو دنیا کی ہوس خوار لیے پھرتی ہےکون پھرتا ہے یہ مردار لیے پھرتی ہے
جو آئے حشر میں وہ سب کو مارتے آئےجدھر نگاہ پھری چوٹ پر لگائی چوٹ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books