aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سراباں"
دل سراپا درد تھا وہ ابتدائے عشق تھیانتہا یہ ہے کہ فانیؔ درد اب دل ہو گیا
مرے ہر عمل کو سراہ کر یہ اذیتیں نہ دیا کرومری جان تم بھی عجیب ہو تمہیں روٹھنا بھی تو چاہئے
یادوں کی شال اوڑھ کے آوارہ گردیاںکاٹی ہیں ہم نے یوں بھی دسمبر کی سردیاں
چلا تھا میں تو سمندر کی تشنگی لے کرملا یہ کیسا سرابوں کا سلسلہ مجھ کو
کچھ الہ آباد میں ساماں نہیں بہبود کےیاں دھرا کیا ہے بجز اکبر کے اور امرود کے
سرخیاں خون میں ڈوبی ہیں سب اخباروں کیآج کے دن کوئی اخبار نہ دیکھا جائے
نظروں کی تشفی کا بھی کر دے کوئی ساماںدل کے تو بہلنے کو ترا نام بہت ہے
عید میں عید ہوئی عیش کا ساماں دیکھادیکھ کر چاند جو منہ آپ کا اے جاں دیکھا
سراپا آرزو ہونے نے بندہ کر دیا ہم کووگرنہ ہم خدا تھے گر دل بے مدعا ہوتے
خاک ہوں لیکن سراپا نور ہے میرا وجوداس زمیں پر چاند سورج کا نمائندہ ہوں میں
چلچلاتی دھوپ تھی لیکن تھا سایہ ہم قدمسائباں کی چھاؤں نے مجھ کو اکیلا کر دیا
ایک سرمستی و حیرت ہے سراپا تاریکایک سرمستی و حیرت ہے تمام آگاہی
تو سراپا اجر اے زاہد میں سر تا پا گناہباغ جنت تیری خاطر کربلا میرے لیے
عارض پہ تیرے میری محبت کی سرخیاںمیری جبیں پہ تیری وفا کا غرور ہے
سروں پہ اوڑھ کے مزدور دھوپ کی چادرخود اپنے سر پہ اسے سائباں سمجھنے لگے
آنکھ بھی اپنی سراب آلود ہےاور اس دریا میں پانی بھی نہیں
چہرے پہ جو لکھا ہے وہی اس کے دل میں ہےپڑھ لی ہیں سرخیاں تو یہ اخبار پھینک دے
ہم وہ صحرا کے مسافر ہیں ابھی تک جن کیپیاس بجھتی ہے سرابوں کی کہانی سن کر
اب تو سراب ہی سے بجھانے لگے ہیں پیاسلینے لگے ہیں کام یقیں کا گماں سے ہم
جب سرابوں پہ قناعت کا سلیقہ آیاریت کو ہاتھ لگایا تو وہیں پانی تھی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books