aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سورج"
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گامیں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
اونچی عمارتوں سے مکاں میرا گھر گیاکچھ لوگ میرے حصے کا سورج بھی کھا گئے
وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیںاب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں جب دکھ کا سورج سر پر ہو
سورج ستارے چاند مرے ساتھ میں رہےجب تک تمہارے ہاتھ مرے ہاتھ میں رہے
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہےورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
میں اس لئے ہجوم کا حصہ نہیں بناسورج کبھی نجوم کا حصہ نہیں بنا
ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھاآنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا
تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغلوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ
اداسی شام تنہائی کسک یادوں کی بے چینیمجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
مرے سورج آ! مرے جسم پہ اپنا سایہ کربڑی تیز ہوا ہے سردی آج غضب کی ہے
بزدلی ہوگی چراغوں کو دکھانا آنکھیںابر چھٹ جائے تو سورج سے ملانا آنکھیں
پرانے سال کی ٹھٹھری ہوئی پرچھائیاں سمٹیںنئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے
ممکن ہے کہ صدیوں بھی نظر آئے نہ سورجاس بار اندھیرا مرے اندر سے اٹھا ہے
اس ڈوبتے سورج سے تو امید ہی کیا تھیہنس ہنس کے ستاروں نے بھی دل توڑ دیا ہے
یقین چاند پہ سورج میں اعتبار بھی رکھمگر نگاہ میں تھوڑا سا انتظار بھی رکھ
جانے کس موڑ پہ لے آئی ہمیں تیری طلبسر پہ سورج بھی نہیں راہ میں سایا بھی نہیں
شام کو آؤ گے تم اچھا ابھی ہوتی ہے شامگیسوؤں کو کھول دو سورج چھپانے کے لئے
چلے بھی آؤ کہ یہ ڈوبتا ہوا سورجچراغ جلنے سے پہلے مجھے بجھا دے گا
یار کیا زندگی ہے سورج کیصبح سے شام تک جلا کرنا
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books