aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شرط"
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میںعیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے
بھلانا ہمارا مبارک مبارکمگر شرط یہ ہے نہ یاد آئیے گا
کیسی عجیب شرط ہے دیدار کے لیےآنکھیں جو بند ہوں تو وہ جلوہ دکھائی دے
یوں دیکھنا اس کو کہ کوئی اور نہ دیکھےانعام تو اچھا تھا مگر شرط کڑی تھی
بھرے بازار میں بیٹھا ہوں لیے جنس وجودشرط یہ ہے کہ مری خاک کی قیمت دی جائے
شعورؔ صرف ارادے سے کچھ نہیں ہوتاعمل ہے شرط ارادے سبھی کے ہوتے ہیں
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرےہزارہا شجر سایہ دار راہ میں ہے
داد و تحسین کی بولی نہیں تفہیم کا نقدشرط کچھ تو مرے بکنے کی مناسب ٹھہرے
ہوتی نہیں ہے یوں ہی ادا یہ نماز عشقیاں شرط ہے کہ اپنے لہو سے وضو کرو
وہ جو اک شرط تھی وحشت کی اٹھا دی گئی کیامیری بستی کسی صحرا میں بسا دی گئی کیا
مشکل کا سامنا ہو تو ہمت نہ ہاریےہمت ہے شرط صاحب ہمت سے کیا نہ ہو
آبرو شرط ہے انساں کے لیے دنیا میںنہ رہی آب جو باقی تو ہے گوہر پتھر
اب کے ملنے کی شرط یہ ہوگیدونوں گھڑیاں اتار پھینکیں گے
عشق اور عقل میں ہوئی ہے شرطجیت اور ہار کا تماشا ہے
ایسی سردی میں شرط چادر ہےاوڑھنے کی ہو یا بچھونے کی
ایک پتھر کی بھی تقدیر سنور سکتی ہےشرط یہ ہے کہ سلیقے سے تراشا جائے
تمیز خواب و حقیقت ہے شرط بیداریخیال عظمت ماضی کو چھوڑ حال کو دیکھ
تمہاری ذات حوالہ ہے سرخ روئی کاتمہارے ذکر کو سب شرط فن بناتے ہیں
تمہارے واسطے سب کچھ ہے میرے بندہ نوازمگر یہ شرط کہ پہلے پسند آؤ مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books