aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قسمت"
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
میری قسمت میں غم گر اتنا تھادل بھی یارب کئی دیے ہوتے
روز وہ خواب میں آتے ہیں گلے ملنے کومیں جو سوتا ہوں تو جاگ اٹھتی ہے قسمت میری
کبھی میں اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے نہیں الجھامجھے معلوم ہے قسمت کا لکھا بھی بدلتا ہے
میں نے سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والےتو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی
اچھی قسمت اچھا موسم اچھے لوگپھر بھی دل گھبرا جاتا ہے بعض اوقات
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہقسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمندکچھ دور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا
اے کاش ہماری قسمت میں ایسی بھی کوئی شام آ جائےاک چاند فلک پر نکلا ہو اک چاند سر بام آ جائے
زور قسمت پہ چل نہیں سکتاخامشی اختیار کرتا ہوں
چاند سی شکل جو اللہ نے دی تھی تم کوکاش روشن مری قسمت کا ستارا کرتے
تدبیر سے قسمت کی برائی نہیں جاتیبگڑی ہوئی تقدیر بنائی نہیں جاتی
غریبی امیری ہے قسمت کا سوداملو آدمی کی طرح آدمی سے
تجھ کو مسجد ہے مجھ کو مے خانہواعظا اپنی اپنی قسمت ہے
اگر بخشے زہے قسمت نہ بخشے تو شکایت کیاسر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے
تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل ابجدتھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا
تم اور کسی کے ہو تو ہم اور کسی کےاور دونوں ہی قسمت کی شکایت نہیں کرتے
میرے حواس عشق میں کیا کم ہیں منتشرمجنوں کا نام ہو گیا قسمت کی بات ہے
اپنی قسمت میں سبھی کچھ تھا مگر پھول نہ تھےتم اگر پھول نہ ہوتے تو ہمارے ہوتے
قسمت کے بازار سے بس اک چیز ہی تو لے سکتے تھےتم نے تاج اٹھایا میں نے غالبؔ کا دیوان لیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books