aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "محال"
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیاعشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
ابتدا وہ تھی کہ جینا تھا محبت میں محالانتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہو گیا
سہتا رہا جفائے دوست کہتا رہا ادائے دوستمیرے خلوص نے مرا جینا محال کر دیا
جو کہہ رہے تھے کہ جینا محال ہے تم بنبچھڑ کے مجھ سے وہ دو دن اداس بھی نہ رہے
تاروں کا گو شمار میں آنا محال ہےلیکن کسی کو نیند نہ آئے تو کیا کرے
چلتے رہے تو کون سا اپنا کمال تھایہ وہ سفر تھا جس میں ٹھہرنا محال تھا
کسی کے ہجر میں جینا محال ہو گیا ہےکسے بتائیں ہمارا جو حال ہو گیا ہے
رات دن تو رہے رقیباں سنگدیکھنا تیرا مجھ محال ہوا
اک تری بات کہ جس بات کی تردید محالاک مرا خواب کہ جس خواب کی تعبیر نہیں
کاغذ کی ناؤ بھی ہے کھلونے بھی ہیں بہتبچپن سے پھر بھی ہاتھ ملانا محال ہے
تیری دوری بھی ہے مشکل تری قربت بھی محالکس قدر تو نے مری جان ستایا ہے مجھے
اتنا نہ دور جاؤ کہ جینا محال ہویوں بھی نہ پاس آؤ کہ دم ہی نکل پڑے
کتنے لوگوں سے ملنا جلنا تھاخود سے ملنا بھی اب محال ہوا
نیتوں کی کمی رہی ورنہملنا اس کا بہت محال نہ تھا
گھر سے اس کا بھی نکلنا ہو گیا آخر محالمیری رسوائی سے شہرت کو بہ کو اس کی بھی تھی
نظروں میں حسن دل میں تمہارا خیال ہےاتنے قریب ہو کہ تصور محال ہے
جس کام میں ہم نے ہاتھ ڈالاوہ کام محال ہو گیا ہے
بدن کا بوجھ اٹھانا بھی اب محال ہواجو خود سے ہار کے بیٹھے تو پھر یہ حال ہوا
پار دریائے محبت سے اترنا ہے محالتم لگاؤ گے کنارے تو کنارے ہوں گے
احسان خاک صحرا پہ مجنوں کا ہے بہتورنہ فلک پہ اس کا پہنچنا محال تھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books