aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "محتاجگی"
اٹھ کر ترے در سے کہیں جانے کے نہیں ہممحتاج کسی اور ٹھکانے کے نہیں ہم
بلاتے ہیں ہمیں محنت کشوں کے ہاتھ کے چھالےچلو محتاج کے منہ میں نوالہ رکھ دیا جائے
مرا محتاج ہونا تو مری حالت سے ظاہر ہےمگر ہاں دیکھنا ہے آپ کا حاجت روا ہونا
میری عیار نگاہوں سے وفا مانگتا ہےوہ بھی محتاج ملا وہ بھی سوالی نکلا
مرے درد نہاں کا حال محتاج بیاں کیوں ہوجو لفظوں کا ہو مجموعہ وہ میری داستاں کیوں ہو
حسن کے جلوے نہیں محتاج چشم آرزوشمع جلتی ہے اجازت لے کے پروانے سے کیا
پستی نے بلندی کو بنایا ہے حقیقتیہ رفعت افلاک بھی محتاج زمیں ہے
تھے یہاں سارے عمل رد عمل کے محتاجزندگی بھی ہمیں درکار تھی مرنے کے لیے
میں اوروں کو کیا پرکھوں آئنۂ عالم میںمحتاج شناسائی جب اپنا ہی چہرا ہے
ایک دن وہ تھا کہ گلشن میں بسر ہوتی تھیآج دو پھول کو محتاج ہے تربت میری
ترا شعر ؔجوشش تجھے ہے پسندتو محتاج ہے کس کی تائید کا
کیا ضروری ہے یہ اقرار کی محتاج رہےہم محبت کو یوں لاچار کریں بھی کہ نہیں
یا ترے محتاج ہیں اے خون دلیا انہیں آنکھوں سے دریا بھر گئے
کہیں عدو نہ کہیں مجھ کو دیکھ کر محتاجیہ ان کے بندے ہیں جن کو کریم کہتے ہیں
محتاج نہیں قافلہ آواز درا کاسیدھی ہے رہ بت کدہ احسان خدا کا
محتاج زیب عاریتی کب ہے ذات بحتاللہ کا قدیم سے ہے نام بے نقط
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books