aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "منافع"
ماں کی دعا نہ باپ کی شفقت کا سایا ہےآج اپنے ساتھ اپنا جنم دن منایا ہے
بربادیوں کا سوگ منانا فضول تھابربادیوں کا جشن مناتا چلا گیا
وفا کی خیر مناتا ہوں بے وفائی میں بھیمیں اس کی قید میں ہوں قید سے رہائی میں بھی
ہمیں شکوہ نہیں اک دوسرے سےمنانا چاہئے اس پر خوشی کیا
ہم دنیا سے جب تنگ آیا کرتے ہیںاپنے ساتھ اک شام منایا کرتے ہیں
بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھیلیکن کوئی روٹھے تو منایا نہیں جاتا
بچھڑتے وقت انا درمیان تھی ورنہمنانا دونوں نے اک دوسرے کو چاہا تھا
بس ایک بار منایا تھا جشن محرومیپھر اس کے بعد کوئی ابتلا نہیں آئی
میں اپنی خوشیاں اکیلے منایا کرتا ہوںیہی وہ غم ہے جو تجھ سے چھپا ہوا ہے مرا
جانے کس رنگ سے روٹھے گی طبیعت اس کیجانے کس ڈھنگ سے اب اس کو منانا ہوگا
منانا ہی ضروری ہے تو پھر تمہمیں سب سے خفا ہو کر منا لو
زندگی! تجھ سا منافق بھی کوئی کیا ہوگاتیرا شہکار ہوں اور تیرا ہی مارا ہوا ہوں
ایک تصویر میں آ بیٹھے ہیں دونوں پہلومجھ سے روٹھا ہوا تو تجھ کو مناتا ہوا میں
حضور آپ تکلف میں کیوں پڑے ہوئے ہیںمرے ہوؤں کے جنم دن نہیں مناتا کوئی
خریدنے کے لئے اس کو بک گیا خود ہیمیں وہ ہوں جس کو منافعے میں بھی خسارا ہوا
پھر اس کے بعد منایا نہ جشن خوشبو کالہو میں ڈوبی تھی فصل بہار کیا کرتے
نئے چراغ جلا یاد کے خرابے میںوطن میں رات سہی روشنی منایا کر
کس درجہ منافق ہیں سب اہل ہوس ثاقبؔاندر سے تو پتھر ہیں اور لگتے ہیں پانی سے
اک بات بھلا پوچھیں کس طرح مناؤ گےجیسے کوئی روٹھا ہے اور تم کو منانا ہے
حرف جیسے ہو گئے سارے منافق ایک دمکون سے لفظوں میں سمجھاؤں تمہیں دل کا پیام
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books