aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "منتظر"
پیاسو رہو نہ دشت میں بارش کے منتظرمارو زمیں پہ پاؤں کہ پانی نکل پڑے
اب کون منتظر ہے ہمارے لیے وہاںشام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا
سوال کرتی کئی آنکھیں منتظر ہیں یہاںجواب آج بھی ہم سوچ کر نہیں آئے
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میںکون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
وہ تھے جواب کے ساحل پہ منتظر لیکنسمے کی ناؤ میں میرا سوال ڈوب گیا
اک آگ ہماری منتظر ہےاک آگ سے ہم نکل رہے ہیں
تیری آمد کی منتظر آنکھیںبجھ گئیں خاک ہو گئے رستے
نہ جانے باہر بھی کتنے آسیب منتظر ہوںابھی میں اندر کے آدمی سے ڈرا ہوا ہوں
ہر ایک آنکھ میں ہوتی ہے منتظر کوئی آنکھہر ایک دل میں کہیں کچھ جگہ نکلتی ہے
تو غزل بن کے اتر بات مکمل ہو جائےمنتظر دل کی مناجات مکمل ہو جائے
وہاں ہمارا کوئی منتظر نہیں پھر بھیہمیں نہ روک کہ گھر جانا چاہتے ہیں ہم
سال، پر سال، اور پھر اس سالمنتظر ہم تھے منتظر ہم ہیں
یادگار زمانہ ہیں ہم لوگسن رکھو تم فسانہ ہیں ہم لوگ
منتظر چشم بھی ہے قلب بھی ہے جان بھی ہےآپ کے آنے کی حسرت بھی ہے ارمان بھی ہے
نگاہیں منتظر ہیں کس کی دل کو جستجو کیا ہےمجھے خود بھی نہیں معلوم میری آرزو کیا ہے
منتظر سب مرے زوال کے ہیںمیرے احباب بھی کمال کے ہیں
میں منتظر ہوں کسی ایسے وصل کا جس میںمرے بدن پہ ترے جسم کا لباس رہے
منتظر ہوں تری آواز سے تصویر تلکایک وقفہ ہی تو درکار تھا ملنے کے لیے
یہ بھی اک رات کٹ ہی جائے گیصبح فردا کی منتظر ہے نگاہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books