aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ناؤ"
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
پانی میں عکس اور کسی آسماں کا ہےیہ ناؤ کون سی ہے یہ دریا کہاں کا ہے
صدا ایک ہی رخ نہیں ناؤ چلتیچلو تم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی
کچھ لوگ جو سوار ہیں کاغذ کی ناؤ پرتہمت تراشتے ہیں ہوا کے دباؤ پر
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
کالج کے سب بچے چپ ہیں کاغذ کی اک ناؤ لیےچاروں طرف دریا کی صورت پھیلی ہوئی بیکاری ہے
وہ تھے جواب کے ساحل پہ منتظر لیکنسمے کی ناؤ میں میرا سوال ڈوب گیا
ناؤ نہ ڈوبی دریا میںناؤ میں دریا ڈوب گیا
اتر کے ناؤ سے بھی کب سفر تمام ہوازمیں پہ پاؤں دھرا تو زمین چلنے لگی
ساحل پہ قید لاکھوں سفینوں کے واسطےمیری شکستہ ناؤ ہے طوفاں لیے ہوئے
ناؤ کاغذ کی چھوڑ دی میں نےاب سمندر کی ذمہ داری ہے
حسن بنا جب بہتی گنگاعشق ہوا کاغذ کی ناؤ
کشتیاں مضبوط سب بہہ جائیں گی سیلاب میںکاغذی اک ناؤ میری ذات کی رہ جائے گی
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
کاغذ کی ناؤ بھی ہے کھلونے بھی ہیں بہتبچپن سے پھر بھی ہاتھ ملانا محال ہے
ملتی نہیں ہے ناؤ تو درویش کی طرحخود میں اتر کے پار اتر جانا چاہئے
ساتھیو اب مجھے رستے میں اترنا ہوگاڈوبتی ناؤ بچانے کا نہیں حل کوئی اور
پہلے صحرا سے مجھے لایا سمندر کی طرفناؤ پر کاغذ کی پھر مجھ کو سوار اس نے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books