aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نوکیلے"
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
توڑے جاتے ہیں جو شیشےوہ نوکیلے ہو جاتے ہیں
شوق برہنہ پا چلتا تھا اور رستے پتھریلے تھےگھستے گھستے گھس گئے آخر کنکر جو نوکیلے تھے
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گاہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا
مرے جنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گااسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گا
وہ چاند کہہ کے گیا تھا کہ آج نکلے گاتو انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں شام سے میں
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلےعاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفتمیری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
کہاں مے خانہ کا دروازہ غالبؔ اور کہاں واعظپر اتنا جانتے ہیں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے
تم ہنسو تو دن نکلے چپ رہو تو راتیں ہیںکس کا غم کہاں کا غم سب فضول باتیں ہیں
اپنے جیسی کوئی تصویر بنانی تھی مجھےمرے اندر سے سبھی رنگ تمہارے نکلے
تو اگر پاس نہیں ہے کہیں موجود تو ہےتیرے ہونے سے بڑے کام ہمارے نکلے
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
اسی کا شہر وہی مدعی وہی منصفہمیں یقیں تھا ہمارا قصور نکلے گا
بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گیلوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے
ہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والےطمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کر گہر نکلے
کشمیر کی وادی میں بے پردہ جو نکلے ہوکیا آگ لگاؤ گے برفیلی چٹانوں میں
جنہیں میں ڈھونڈھتا تھا آسمانوں میں زمینوں میںوہ نکلے میرے ظلمت خانۂ دل کے مکینوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books