aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "وار"
یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پرتھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا
جمہوریت کے بیچ پھنسی اقلیت تھا دلموقعہ جسے جدھر سے ملا وار کر دیا
یوں تیری رہ گزر سے دیوانہ وار گزرےکاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
سخت جاں ہوں مجھے اک وار سے کیا ہوتا ہےایسی چوٹیں کوئی دو چار تو آنے دیجے
گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ
دیوانہ وار دوڑ کے کوئی لپٹ نہ جائےآنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھا نہ کیجئے
مجھے خبر تھی کہ اب لوٹ کر نہ آؤں گاسو تجھ کو یاد کیا دل پہ وار کرتے ہوئے
کب میں کہتا ہوں کہ تیرا میں گنہ گار نہ تھالیکن اتنی تو عقوبت کا سزا وار نہ تھا
جان بھی میری چلی جائے تو کچھ بات نہیںوار تیرا نہ مگر ایک بھی خالی جائے
دیوانہ وار ناچیے ہنسئے گلوں کے ساتھکانٹے اگر ملیں تو جگر میں چبھوئیے
اس کے شکستہ وار کا بھی رکھ لیا بھرمیہ قرض ہم نے زخم کی صورت ادا کیا
چراغ بجھتے چلے جا رہے ہیں سلسلہ وارمیں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے
وقار شوق سے گر کر بھی وار مت کرناملے جو زخمی پرندہ شکار مت کرنا
باہر سے وار کرتا تو مرتا فقط بدندل میں اتر کے روح کا بھی قتل کر گیا
نشانہ چوک بھی جائے بھروسہ چوٹ کھاتا ہےکوئی بھی وار سمجھو تو کبھی خالی نہیں جاتا
اجملؔ سفر میں ساتھ رہیں یوں صعوبتیںجیسے کہ ہر سزا کا سزا وار میں ہی تھا
ہستئ غیر کا سجدہ ہے محبت میں گناہآپ ہی اپنی پرستش کے سزا وار ہیں ہم
گو راہزن کا وار بھی کچھ کم نہ تھا مگرجو وار کارگر ہوا وہ رہنما کا تھا
ہوا کے وار پر اب وار کرنے والا ہےچراغ بجھنے سے انکار کرنے والا ہے
دونوں ہاتھوں سے چھپا رکھا ہے منہآئنے کے وار سے ڈرتا ہوں میں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books