aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "وعدا"
نہ کوئی وعدہ نہ کوئی یقیں نہ کوئی امیدمگر ہمیں تو ترا انتظار کرنا تھا
تیری مجبوریاں درست مگرتو نے وعدہ کیا تھا یاد تو کر
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہووہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکاکہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں
کوئی اشارہ دلاسا نہ کوئی وعدہ مگرجب آئی شام ترا انتظار کرنے لگے
اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھیرخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کارنگ دیکھو غریب خانے کا
ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کاجب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا
کس منہ سے کہہ رہے ہو ہمیں کچھ غرض نہیںکس منہ سے تم نے وعدہ کیا تھا نباہ کا
خدا سے لے لیا جنت کا وعدہیہ زاہد تو بڑے ہی گھاگ نکلے
میں بھی حیران ہوں اے داغؔ کہ یہ بات ہے کیاوعدہ وہ کرتے ہیں آتا ہے تبسم مجھ کو
امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتیوعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا
جانتے تھے دونوں ہم اس کو نبھا سکتے نہیںاس نے وعدہ کر لیا میں نے بھی وعدہ کر لیا
وعدہ نہیں پیام نہیں گفتگو نہیںحیرت ہے اے خدا مجھے کیوں انتظار ہے
وہ امید کیا جس کی ہو انتہاوہ وعدہ نہیں جو وفا ہو گیا
تھا وعدہ شام کا مگر آئے وہ رات کومیں بھی کواڑ کھولنے فوراً نہیں گیا
اور کچھ دیر ستارو ٹھہرواس کا وعدہ ہے ضرور آئے گا
پھر چاہے تو نہ آنا او آن بان والےجھوٹا ہی وعدہ کر لے سچی زبان والے
بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کریہ اہل مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے
ٹھیک ہے جاؤ تعلق نہ رکھیں گے ہم بھیتم بھی وعدہ کرو اب یاد نہیں آؤ گے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books