aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "وہسکی"
مری زبان کے موسم بدلتے رہتے ہیںمیں آدمی ہوں مرا اعتبار مت کرنا
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
بدل گیا ہے زمانہ بدل گئی دنیانہ اب وہ میں ہوں مری جاں نہ اب وہ تو تو ہے
بڑے وثوق سے دنیا فریب دیتی رہیبڑے خلوص سے ہم اعتبار کرتے رہے
عجیب بات ہے دن بھر کے اہتمام کے بعدچراغ ایک بھی روشن ہوا نہ شام کے بعد
شوکتؔ ہمارے ساتھ بڑا حادثہ ہواہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا
تیز اتنا ہی اگر چلنا ہے تنہا جاؤ تمبات پوری بھی نہ ہوگی اور گھر آ جائے گا
ہر شخص کو گمان کہ منزل نہیں ہے دوریہ تو بتائیے کہ پتہ کس کے پاس ہے
وقت بے وقت جھلکتا ہے مری صورت سےکون چہرہ مری تشکیل میں آیا ہوا ہے
انتہائی حسین لگتی ہےجب وہ کرتی ہے روٹھ کر باتیں
عجیب شور مچانے لگے ہیں سناٹےیہ کس طرح کی خموشی ہر اک صدا میں ہے
اب یہی سوچتے رہتے ہیں بچھڑ کر تجھ سےشاید ایسے نہیں ہوتا اگر ایسا کرتے
تری زمین پہ کرتا رہا ہوں مزدوریہے سوکھنے کو پسینہ معاوضہ ہے کہاں
غلط روی کو تری میں غلط سمجھتا ہوںیہ بے وفائی بھی شامل مری وفا میں ہے
لوگ کہتے ہیں کہ وہ شخص ہے خوشبو جیساساتھ شاید اسے لے آئے ہوا دیکھتے ہیں
تمہارے ساتھ مرے مختلف مراسم ہیںمری وفا پہ کبھی انحصار مت کرنا
یہ ہم سفر تو سبھی اجنبی سے لگتے ہیںمیں جس کے ساتھ چلا تھا وہ قافلہ ہے کہاں
نہیں وہ شمع محبت رہی تو پھر عاصمؔیہ کس دعا سے مرے گھر میں روشنی سی ہے
روش روش پہ چمن کے بجھے بجھے منظریہ کہہ رہے ہیں یہاں سے بہار گزری ہے
سیکھا نہ دعاؤں میں قناعت کا سلیقہوہ مانگ رہا ہوں جو مقدر میں نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books