aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پہچان"
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہےتو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا
مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفرؔصاف پہچان لیا جاتا ہوں رویا ہوا میں
تم یہ کہتے ہو کہ میں غیر ہوں پھر بھی شایدنکل آئے کوئی پہچان ذرا دیکھ تو لو
میں مر جاؤں تو میری ایک الگ پہچان لکھ دینالہو ث میری پیشانی پے ہندستان لکھ دینا
اس سے پہلے کہ لوگ پہچانیںخود کو پہچان لو تو بہتر ہے
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کیجدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
یہ شہر ہے انجان کہاں رات گزاروںہے جان نہ پہچان کہاں رات گزاروں
تیری پہچان کے لاکھوں اندازسر جھکانا ہی عبادت تو نہیں
سب ہوں گے اس سے اپنے تعارف کی فکر میںمجھ کو مرے سکوت سے پہچان جائے گا
چھپ کر نہ رہ سکے گا وہ ہم سے کہ اس کو ہمپہچان لیں گے اس کی کسی اک ادا سے بھی
سفر میں ہوتی ہے پہچان کون کیسا ہےیہ آرزو تھی مرے ساتھ تو سفر کرتا
میری پوشاک تو پہچان نہیں ہے میریدل میں بھی جھانک مری ظاہری حالت پہ نہ جا
خوب پہچان لو اسرار ہوں میںجنس الفت کا طلب گار ہوں میں
پاس رہ کر بھی نہ پہچان سکا تو مجھ کودور سے دیکھ کے اب ہاتھ ہلاتا کیا ہے
زندگی خود کو نہ اس روپ میں پہچان سکیآدمی لپٹا ہے خوابوں کے کفن میں ایسا
جن کے مضبوط ارادے بنے پہچان ان کیمنزلیں آپ ہی ہو جاتی ہیں آسان ان کی
دل میں نفرت ہو تو چہرے پہ بھی لے آتا ہوںبس اسی بات سے دشمن مجھے پہچان گئے
ہاں اے غم عشق مجھ کو پہچاندل بن کے دھڑک رہا ہوں کب سے
پہچان اپنی ہم نے مٹائی ہے اس طرحبچوں میں کوئی بات ہماری نہ آئے گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books