aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کھیل"
تم محبت کو کھیل کہتے ہوہم نے برباد زندگی کر لی
ایسے رشتے کا بھرم رکھنا کوئی کھیل نہیںتیرا ہونا بھی نہیں اور ترا کہلانا بھی
اک روز کھیل کھیل میں ہم اس کے ہو گئےاور پھر تمام عمر کسی کے نہیں ہوئے
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دوکہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
تمام جسم کو آنکھیں بنا کے راہ تکوتمام کھیل محبت میں انتظار کا ہے
ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہےدو زہر کے پیالوں میں قضا کھیل رہی ہے
کچھ کھیل نہیں ہے عشق کرنایہ زندگی بھر کا رت جگا ہے
سبھی کو غم ہے سمندر کے خشک ہونے کاکہ کھیل ختم ہوا کشتیاں ڈبونے کا
کون کہے معصوم ہمارا بچپن تھاکھیل میں بھی تو آدھا آدھا آنگن تھا
جانکاری کھیل لفظوں کا زباں کا شور ہےجو بہت کم جانتا ہے وہ یہاں شہ زور ہے
زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرناگر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا
کھیل زندگی کے تم کھیلتے رہو یاروہار جیت کوئی بھی آخری نہیں ہوتی
دل کا اجڑنا سہل سہی بسنا سہل نہیں ظالمبستی بسنا کھیل نہیں بستے بستے بستی ہے
کسے خبر تھی کہ یہ واقعہ بھی ہونا تھاکہ کھیل کھیل میں اک حادثہ بھی ہونا تھا
عمر سفر جاری ہے بس یہ کھیل دیکھنے کوروح بدن کا بوجھ کہاں تک کب تک ڈھوتی ہے
وہ تماشا و کھیل ہولی کاسب کے تن رخت کیسری ہے یاد
ہر ایک کام ہے دھوکہ ہر ایک کام ہے کھیلکہ زندگی میں تماشا بہت ضروری ہے
لگی تھی جان کی بازی بساط الٹ ڈالییہ کھیل بھی ہمیں یاروں نے ہارنے نہ دیا
ہارنے جیتنے سے کچھ نہیں ہوتا وامقؔکھیل ہر سانس پہ ہے داؤں لگاتے رہنا
اب تیرا کھیل کھیل رہا ہوں میں اپنے ساتھخود کو پکارتا ہوں اور آتا نہیں ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books