aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گونج"
رات اک اجڑے مکاں پر جا کے جب آواز دیگونج اٹھے بام و در میری صدا کے سامنے
میں کس زبان میں اس کو کہاں تلاش کروںجو میری گونج کا لفظوں سے ترجمہ کر دے
خود اپنی دید سے اندھی ہیں آنکھیںخود اپنی گونج سے بہرا ہوا ہوں
سحر کی گونج سے آوازۂ جمال ہواسو جاگتا رہا اطراف کو جگائے ہوئے
زخم در زخم سخن اور بھی ہوتا ہے وسیعاشک در اشک ابھرتی ہے قلم کار کی گونج
میری خاموشیوں کے عالم میںگونج اٹھتی ہے آپ کی آواز
میں اب بھی رات گئے اس کی گونج سنتا ہوںوہ حرف کم تھا بہت کم مگر صدا تھا بہت
فضا میں گونج رہی ہیں کہانیاں غم کیہمیں کو حوصلۂ شرح داستاں نہ رہا
ہر چند وحشتؔ اپنی غزل تھی گری ہوئیمحفل سخن کی گونج اٹھی واہ واہ سے
سنائی دیتی ہے سات آسماں میں گونج اپنیتجھے پکار کے حیران اڑتے پھرتے ہیں
پکارتے ہیں کہ گونج اس پکار کی رہ جائےدعا دعا تو کہی جائے گی اثر نہ سہی
مرے عقب میں ہے آوازۂ نمو کی گونجہے دشت جاں کا سفر کامیاب اپنی جگہ
روح کی گونج بنا لیتی ہے خود اپنا مقاممجھ کو دیکھو کہ ہوا دار بھی منبر مجھ کو
جو منزلوں کے نشانات دے رہی ہیں تمہیںہماری گونج بھی شامل ہے ان صداؤں میں
نواح لفظ و معانی میں گونج ہے کس کیکوئی بتائے یہ امجدؔ کہ ہم بتائیں گے
مے سے غرض نشاط ہے کس رو سیاہ کواک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہیئے
دھویں کی ریل چلی منظروں میں دکھ گونجاسفر کی بات بھی ہے بات چھوڑ جانے کی
دل کے سونے صحن میں گونجی آہٹ کس کے پاؤں کیدھوپ بھرے سناٹے میں آواز سنی ہے چھاؤں کی
کس کی صدا فضاؤں میں گونجی ہے چار سوکس نے مجھے پکارا ہے بچپن کے نام سے
زر دیا زور دیا مال دیا گنج دیےاے فلک کون سے راحت کے عوض رنج دیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books