aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अतश"
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔبارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
محبت سوز بھی ہے ساز بھی ہےخموشی بھی ہے یہ آواز بھی ہے
موت ہی انسان کی دشمن نہیںزندگی بھی جان لے کر جائے گی
ہاں سمندر میں اتر لیکن ابھرنے کی بھی سوچڈوبنے سے پہلے گہرائی کا اندازہ لگا
اک روشنی سی دل میں تھی وہ بھی نہیں رہیوہ کیا گئے چراغ تمنا بجھا گئے
خشک باتوں میں کہاں ہے شیخ کیف زندگیوہ تو پی کر ہی ملے گا جو مزا پینے میں ہے
وہ جس نے آنکھ عطا کی ہے دیکھنے کے لیےاسی کو چھوڑ کے سب کچھ دکھائی دیتا ہے
وہ بڑا رحیم و کریم ہے مجھے یہ صفت بھی عطا کرےتجھے بھولنے کی دعا کروں تو مری دعا میں اثر نہ ہو
محبت بانٹنا سیکھو محبت ہے عطا رب کیمحبت بانٹنے والے طویل العمر ہوتے ہیں
بلا ہے قہر ہے آفت ہے فتنہ ہے قیامت ہےحسینوں کی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
عرشؔ کس دوست کو اپنا سمجھوںسب کے سب دوست ہیں دشمن کی طرف
ہم نے اول تو کبھی اس کو پکارا ہی نہیںاور پکارا تو پکارا بھی صداؤں کے بغیر
یہ جو راتوں کو مجھے خواب نہیں آتے عطاؔاس کا مطلب ہے مرا یار خفا ہے مجھ سے
ضرورت ڈھل گئی رشتے میں ورنہیہاں کوئی کسی کا اپنا کب ہے
وہ غم عطا کیا دل دیوانہ جل گیاایسی بھی کیا شراب کہ پیمانہ جل گیا
اک تیری بے رخی سے زمانہ خفا ہوااے سنگ دل تجھے بھی خبر ہے کہ کیا ہوا
زندگی خواب ہے اور خواب بھی ایسا کہ میاںسوچتے رہیے کہ اس خواب کی تعبیر ہے کیا
ہے دیکھنے والوں کو سنبھلنے کا اشاراتھوڑی سی نقاب آج وہ سرکائے ہوئے ہیں
زندگی تیری عطا تھی سو ترے نام کی ہےہم نے جیسے بھی بسر کی ترا احساں جاناں
بیٹھا ہوا ہوں لگ کے دریچہ سے محو یاسیہ شام آج میرے برابر اداس ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books