aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अली"
مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھااس کو چھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے
اے صنم جس نے تجھے چاند سی صورت دی ہےاسی اللہ نے مجھ کو بھی محبت دی ہے
بت خانہ توڑ ڈالیے مسجد کو ڈھائیےدل کو نہ توڑیئے یہ خدا کا مقام ہے
کچھ خبر ہے تجھے او چین سے سونے والےرات بھر کون تری یاد میں بیدار رہا
عجب تیری ہے اے محبوب صورتنظر سے گر گئے سب خوب صورت
نہ پاک ہوگا کبھی حسن و عشق کا جھگڑاوہ قصہ ہے یہ کہ جس کا کوئی گواہ نہیں
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیںجس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک
کچھ نظر آتا نہیں اس کے تصور کے سواحسرت دیدار نے آنکھوں کو اندھا کر دیا
آج تو دل کے درد پر ہنس کردرد کا دل دکھا دیا میں نے
تمہیں غیروں سے کب فرصت ہم اپنے غم سے کم خالیچلو بس ہو چکا ملنا نہ تم خالی نہ ہم خالی
سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیاکہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا
ذرا سا ساتھ دو غم کے سفر میںذرا سا مسکرا دو تھک گیا ہوں
اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنامیں پریشان ہوا جس کی پریشانی پر
جو اعلی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیںصراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنایہ بھی کہنا کہ مری عید مبارک کر دے
غم سے منسوب کروں درد کا رشتہ دے دوںزندگی آ تجھے جینے کا سلیقہ دے دوں
کام اب کوئی نہ آئے گا بس اک دل کے سواراستے بند ہیں سب کوچۂ قاتل کے سوا
دور رہتی ہیں سدا ان سے بلائیں ساحلاپنے ماں باپ کی جو روز دعا لیتے ہیں
بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کاجو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books