aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इल्हाम"
شب کتنی بوجھل بوجھل ہے ہم تنہا تنہا بیٹھے ہیںایسے میں تمہاری یاد آئی جس طرح کوئی الہام آئے
شعر غالبؔ کا نہیں وحی یہ تسلیم مگربخدا تم ہی بتا دو نہیں لگتا الہام
اری بے کسی تیرے قربان جاؤںبرے وقت میں ایک تو رہ گئی ہے
لفظ کو الہام معنی کو شرر سمجھا تھا میںدرحقیقت عیب تھا جس کو ہنر سمجھا تھا میں
میں نے کب دعویٰ الہام کیا ہے تاباںؔلکھ دیا کرتا ہوں جو دل پہ گزرتی جائے
بندا بتوں کا کس کے کہے سے ہوا یہ دلحق کی طرف سے کیا اسے الہام کچھ ہوا
یہ مرا الہام ہے وہ مری تدبیر ہےمیں نہ جنوں کا اسیر میں نہ خرد کا غلام
کچھ خبر دیتا نہیں اس کی دل آگہ مجھےوحی کے مانند اب موقوف ہے الہام کا
تم میرے لیے اب کوئی الزام نہ ڈھونڈوچاہا تھا تمہیں اک یہی الزام بہت ہے
دل پہ آئے ہوئے الزام سے پہچانتے ہیںلوگ اب مجھ کو ترے نام سے پہچانتے ہیں
ویسے تو تمہیں نے مجھے برباد کیا ہےالزام کسی اور کے سر جائے تو اچھا
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیںدنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
ساقی مجھے شراب کی تہمت نہیں پسندمجھ کو تری نگاہ کا الزام چاہیئے
میں بولتا ہوں تو الزام ہے بغاوت کامیں چپ رہوں تو بڑی بے بسی سی ہوتی ہے
مت پوچھ کہ ہم ضبط کی کس راہ سے گزرےیہ دیکھ کہ تجھ پر کوئی الزام نہ آیا
میں کس طرح تجھے الزام بے وفائی دوںرہ وفا میں ترے نقش پا بھی ملتے ہیں
ویسے توعابد سبھی نے مجھے بدنام کیا ہےتو بھی کوئی الزام لگانے کے لیے آ
کیجے اظہار محبت چاہے جو انجام ہوزندگی میں زندگی جیسا کوئی تو کام ہو
بتوں کو پوجنے والوں کو کیوں الزام دیتے ہوڈرو اس سے کہ جس نے ان کو اس قابل بنایا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books