aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "काफ़िर"
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوںکیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا
جو دل رکھتے ہیں سینے میں وہ کافر ہو نہیں سکتےمحبت دین ہوتی ہے وفا ایمان ہوتی ہے
مسجد میں اس نے ہم کو آنکھیں دکھا کے ماراکافر کی شوخی دیکھو گھر میں خدا کے مارا
خدا کے واسطے زاہد اٹھا پردہ نہ کعبہ کاکہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے
اک ادا مستانہ سر سے پاؤں تک چھائی ہوئیاف تری کافر جوانی جوش پر آئی ہوئی
سخت کافر تھاجن نے پہلے میرؔمذہب عشق اختیار کیا
سمجھتا ہوں سبب کافر ترے آنسو نکلنے کادھواں لگتا ہے آنکھوں میں کسی کے دل کے جلنے کا
کعبے میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافربت خانے میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
حسن ہے کافر بنانے کے لیےعشق ہے ایمان لانے کے لیے
ایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان اب کہاںکافر بنا گئی تری کافر نظر مجھے
ایک کافر پر طبیعت آ گئیپارسائی پر بھی آفت آ گئی
تم رضاؔ بن کے مسلمان جو کافر ہی رہےتم سے بہتر ہے وہ کافر جو مسلماں نہ ہوا
چھوڑوں گا میں نہ اس بت کافر کا پوجناچھوڑے نہ خلق گو مجھے کافر کہے بغیر
یہ آدھی رات یہ کافر اندھیرانہ سوتا ہوں نہ جاگا جا رہا ہے
سب ترے سوا کافر آخر اس کا مطلب کیاسر پھرا دے انساں کا ایسا خبط مذہب کیا
آج تک ان کی خدائی سے ہے انکار مجھےمیں تو اک عمر سے کافر ہوں صنم جانتے ہیں
اک بے وفا کے پیار میں حد سے گزر گئےکافر کے پیار نے ہمیں کافر بنا دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books