aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "काबे"
خدا کے واسطے زاہد اٹھا پردہ نہ کعبہ کاکہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے
بت کدے سے چلے ہو کعبے کوکیا ملے گا تمہیں خدا کے سوا
دیر میں کعبے میں میخانے میں اور مسجد میںجلوہ گر سب میں مرا یار ہے اللہ اللہ
کعبے میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافربت خانے میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے
کعبے میں بھی وہی ہے شوالے میں بھی وہیدونوں مکان اس کے ہیں چاہے جدھر رہے
شوق کہتا ہے پہنچ جاؤں میں اب کعبہ میں جلدراہ میں بت خانہ پڑتا ہے الٰہی کیا کروں
کعبے سے غرض اس کو نہ بت خانے سے مطلبعاشق جو ترا ہے نہ ادھر کا نہ ادھر کا
کعبہ میں وہی خود ہے وہی دیر میں ہے آپہندو کہو یا اس کو مسلمان وہی ہے
وفا داری بشرط استواری اصل ایماں ہےمرے بت خانے میں تو کعبہ میں گاڑو برہمن کو
کعبے کو جاتا کس لیے ہندوستاں سے میںکس بت میں شہر ہند کے شان خدا نہ تھی
ایک پتھر پوجنے کو شیخ جی کعبے گئےذوقؔ ہر بت قابل بوسہ ہے اس بت خانے میں
برہمن دیر کو راہی ہوا اور شیخ کعبے کونکل کر اس دوراہے سے میں کوئے یار میں آیا
اپنا نہیں یہ شیوہ کہ آرام سے بیٹھیںاس در پہ نہیں بار تو کعبہ ہی کو ہو آئے
میں یوں تلاش یار میں دیوانہ ہو گیاکعبے میں پاؤں رکھا تو بت خانہ ہو گیا
رہتا ہے وہاں ذکر طہور و مئے کوثرہم آج سے کعبہ کو بھی مے خانہ کہیں گے
کافر ہوں گر میں نام بھی کعبے کا لوں کبھیوہ سنگ دل صنم جو کبھو مجھ سے رام ہو
کعبے سے جو بت نکلے بھی تو کیا کعبہ ہی گیا جو دل سے نکلافسوس کہ بت بھی ہم سے چھٹے قبضے سے خدا کا گھر بھی گیا
کعبے میں جاں بہ لب تھے ہم دوریٔ بتاں سےآئے ہیں پھر کے یارو اب کے خدا کے ہاں سے
دیکھ کر کعبے کو خالی میں یہ کہہ کر آ گیاایسے گھر کو کیا کروں گا جس کے اندر تو نہیں
واہ کیا راہ دکھائی ہے ہمیں مرشد نےکر دیا کعبے کو گم اور کلیسا نہ ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books