aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कामयाबी"
کامیابی کی دعائیں مجھے دینے والےمیں ترے عشق میں ناکام ہوا جاتا ہوں
صرف محنت کیا ہے انورؔ کامیابی کے لئےکوئی اوپر سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہئے
ہے کامیابیٔ مرداں میں ہاتھ عورت کامگر تو ایک ہی عورت پہ انحصار نہ کر
نا کامئ عشق یا کامیابیدونوں کا حاصل خانہ خرابی
ہاتھ بھر دوری پہ ہے قسمت کی چابی آپ کیایک چھوٹا سا قدم اور کامیابی آپ کی
کچھ اس لیے بھی مجھے کامیابی ملتی ہےمیں اپنے بابا کے نقش قدم پہ چلتی ہوں
زندگی جب عذاب ہوتی ہےعاشقی کامیاب ہوتی ہے
وہ جس کو میں سمجھتا رہا کامیاب دنوہ دن تھا میری عمر کا سب سے خراب دن
فیضؔ تھی راہ سر بسر منزلہم جہاں پہنچے کامیاب آئے
چلے چلیے کہ چلنا ہی دلیل کامرانی ہےجو تھک کر بیٹھ جاتے ہیں وہ منزل پا نہیں سکتے
سنا رہا ہوں انہیں جھوٹ موٹ اک قصہکہ ایک شخص محبت میں کامیاب رہا
یہ سچ ہے رنگ بدلتا تھا وہ ہر اک لمحہمگر وہی تو بہت کامیاب چہرا تھا
وہ نظر کامیاب ہو کے رہیدل کی بستی خراب ہو کے رہی
دیر تک ساتھ بھیگے ہم اس کےہم نے یوں کامیاب کی بارش
پھر وہی جہد مسلسل پھر وہی فکر معاشمنزل جاناں سے کوئی کامیاب آیا تو کیا
دیکھا تو زندگی میں بہت کامیاب تھےسوچا تو جیت آئی نظر مات کی طرح
میں کامیاب دید بھی محروم دید بھیجلووں کے اژدحام نے حیراں بنا دیا
میں نامراد دل کی تسلی کو کیا کروںمانا کہ تیرے رخ سے نگہ کامیاب ہے
ٹھہر کے تلووں سے کانٹے نکالنے والےیہ ہوش ہے تو جنوں کامیاب کیا ہوگا
مری قیمت کو سنتے ہیں تو گاہک لوٹ جاتے ہیںبہت کمیاب ہو جو شے وہ ہوتی ہے گراں اکثر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books