aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ुश-नसीब"
شاعری ہے سرمایا خوش نصیب لوگوں کابانس کی ہر اک ٹہنی بانسری نہیں ہوتی
خوش نصیب آج بھلا کون ہے گوہر کے سواسب کچھ اللہ نے دے رکھا ہے شوہر کے سوا
وہ خوش نصیب تھے جنہیں اپنی خبر نہ تھییاں جب بھی آنکھ کھولیے اخبار دیکھیے
ملتی ہے غم سے روح کو اک لذت حیاتجو غم نصیب ہے وہ بڑا خوش نصیب ہے
گر کچھ نہیں ہے یار ترے پاس غم تو ہےتو خوش نصیب ہے کہ تری آنکھ نم تو ہے
آم تیری یہ خوش نصیبی ہےورنہ لنگڑوں پہ کون مرتا ہے
خوش نصیبی میں ہے یہی اک عیببد نصیبوں کے گھر نہیں آتی
تمہاری خوش نصیبی ہے کہ تم سمجھے نہیں اب تکاکیلے پن میں اور تنہائی میں جو فرق ہوتا ہے
خوش نصیبی ہے تمہاری سر پہ ہے جو ماں کا ہاتھہم یتیموں کو پتہ ہے یہ دعا کیا چیز ہے
منزل تو خوش نصیبوں میں تقسیم ہو چکیکچھ خوش خیال لوگ ابھی تک سفر میں ہیں
بننے لگے ہیں داغ ستارے خوشا نصیبتاریک آسمان شب انتظار تھا
زمیں پر گھر بنایا ہے مگر جنت میں رہتے ہیںہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم بھارت میں رہتے ہیں
نصیب ہوں گی اسے کامیابیاں نظمیؔخوشی کے ساتھ جو ہر امتحاں سے گزرے گا
جب بھی تری قربت کے کچھ امکاں نظر آئےہم خوش ہوئے اتنے کی پریشاں نظر آئے
عاشق سا بد نصیب کوئی دوسرا نہ ہومعشوق خود بھی چاہے تو اس کا بھلا نہ ہو
میں بد نصیب ہوں مجھ کو نہ دے خوشی اتنیکہ میں خوشی کو بھی لے کر خراب کر دوں گا
غیر ہو کوئی تو اس سے کھل کے باتیں کیجئےدوستوں کا دوستوں سے ہی گلہ اچھا نہیں
نہ پوچھ اس کی دل افسردگی کی کیفیتجو غم نصیب خوشی میں بھی مسکرا نہ سکا
خود کو ہجوم دہر میں کھونا پڑا مجھےجیسے تھے لوگ ویسا ہی ہونا پڑا مجھے
ہم کو حاجت نہیں نقیبوں کیشعر اپنا نقیب ہے خود ہی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books