aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चाँदनी-रात"
مجھی سے آئی تھی ملنے اداس چاندنی راتاگر یہ جانتا ہوتا تو جاگتا بھی میں
اس کی ہر بات سمجھ کر بھی میں انجان رہیچاندنی رات میں ڈھونڈا کیا جگنو وہ بھی
دل کے آنگن میں ابھرتا ہے ترا عکس جمیلچاندنی رات میں ہو رات کی رانی جیسے
چاندنی راتوں میں چلاتا پھراچاند سی جس نے وہ صورت دیکھ لی
کھلی چھتوں سے چاندنی راتیں کترا جائیں گیکچھ ہم بھی تنہائی کے عادی ہو جائیں گے
''آپ کی یاد آتی رہی رات بھر''چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر
اک رات چاندنی مرے بستر پہ آئی تھیمیں نے تراش کر ترا چہرہ بنا دیا
لہو میں اترتی رہی چاندنیبدن رات کا کتنا ٹھنڈا لگا
چاندنی کے ہاتھ بھی جب ہو گئے شل رات کواپنے سینے پر سنبھالا میں نے بوجھل رات کو
تمام شہر میں کس طرح چاندنی پھیلیکہ ماہتاب تو کل رات میرے گھر میں تھا
دیر تک روشنی رہی کل راتمیں نے اوڑھی تھی چاندنی کل رات
شب بھر شب وصال رہا چاندنی کا لطفسویا لپٹ کے وہ مہ تاباں تمام رات
بہت حسیں رات ہے مگر تم تو سو رہے ہونکل کے کمرے سے اک نظر چاندنی تو دیکھو
یہی ہے گر خوشی تو رات بھر گنتے رہو تارےقمرؔ اس چاندنی میں ان کا اب آنا تو کیا ہوگا
ان روزوں لطف حسن ہے آؤ تو بات ہےدو دن کی چاندنی ہے پھر اندھیاری رات ہے
شیخ جی مسجد میں جاؤ میکدے کو چھوڑ دوچار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات ہے
اداسیوں کو تو آنگن ہی چاہئیں خالیچھتوں پہ چاندنی راتوں کا سلسلہ رکھنا
رنگ بدلا یار نے وہ پیار کی باتیں گئیںوہ ملاقاتیں گئیں وہ چاندنی راتیں گئیں
نور بدن سے پھیلی اندھیرے میں چاندنیکپڑے جو اس نے شب کو اتارے پلنگ پر
یہ کیا سبب جو ادھر چاندنی نہیں آتیخدا نے چاند بنایا ہے سب کے گھر کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books