aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चार-सू"
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
حملہ ہے چار سو در و دیوار شہر کاسب جنگلوں کو شہر کے اندر سمیٹ لو
دھجیاں اڑنے لگیں انسانیت کی چار سودل درندہ ہو گیا انسان پتھریلے ہوئے
سجا کر چار سو رنگیں محل تیرے خیالوں کےتری یادوں کی رعنائی میں زیبائی میں جیتے ہیں
کس کی صدا فضاؤں میں گونجی ہے چار سوکس نے مجھے پکارا ہے بچپن کے نام سے
عشق وہ چار سو سفر ہے جہاںکوئی بھی راستہ نہیں رکتا
چار سو آتش زنی کہرام کرفیو لوٹ مارفتنہ و شر دور حاضر کا مقدر بن گیا
پھر کے نگاہ چار سو ٹھہری اسی کے روبرواس نے تو میری چشم کو قبلہ نما بنا دیا
نہیں ہیں بولنے والے جو چار سو اپنےہمارے کانوں میں یہ شور کیوں بھرا ہوا ہے
بولتے ہیں دلوں کے سناٹےشور سا یہ جو چار سو ہے ابھی
چاند تارے اک دیا اور رات کا کومل بدنصبح دم بکھرے پڑے تھے چار سو میری طرح
ترے خیال کے پہلو سے اٹھ کے جب دیکھامہک رہا تھا زمانے میں چار سو ترا غم
ہجر میں مضطرب سا ہو ہو کےچار سو دیکھتا ہوں رو رو کے
آپ ہی مرکز نگاہ رہےجانے کو چار سو نگاہ گئی
یہ بھی خود کو حوصلہ دینے کا حیلہ ہے کہ میںانگلیوں سے لکھ رہا ہوں چار سو لا تقنطو
مردہ پڑے تھے لوگ گھروں کی پناہ میںدریا وفور غیظ سے بپھرا تھا چار سو
جسم چادر سا بچھ گیا ہوگاروح سلوٹ ہٹا رہی ہوگی
ایسے ڈرے ہوئے ہیں زمانے کی چال سےگھر میں بھی پاؤں رکھتے ہیں ہم تو سنبھال کر
بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچےبیچتے پھرتے ہیں گلیوں میں غبارے بچے
خواہش سے کب ہے تیری طلب آرزو سے ہےاک سمت سے نہیں یہ غضب چار سو سے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books