aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तह-ए-चाह-ए-ज़क़न"
ہے خال یوں تمہارے چاہ ذقن کے اندرجس روپ ہو کنھیا آب جمن کے اندر
تشنگی ہے مری آنکھوں میں اسے ملنے کیپیکر یار کا بھی چاہ ذقن کھینچتا ہے
سلام ان پہ تہ تیغ بھی جنہوں نے کہاجو تیرا حکم جو تیری رضا جو تو چاہے
آ رہی ہے چاہ یوسف سے صدادوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت
آہٹ بھی اگر کی تو تہہ ذات نہیں کیلفظوں نے کئی دن سے کوئی بات نہیں کی
نیزے کی نوک تیرا تہ دل سے شکریہاب تک گرا نہیں ہے مرا سر زمین پر
تہہ عارض جو فروزاں ہیں ہزاروں شمعیںلطف اقرار ہے یا شوخئ انکار کا رنگ
پیوستہ گرد دشت رہی گر تۂ دروںآیا ہے جسم قیس اگر پیرہن کے بیچ
رخ تہ زلف ہے اور زلف پریشاں سر پرمانگ بالوں میں نہیں ہے یہ نمایاں سر پر
صد موسم گل ہم کو تہ بال ہی گزرےمقدور نہ دیکھا کبھو بے بال و پری کا
میں تجھے بھول نہ پایا تو یہ چاہت ہے مرییاد رکھا ہے جو تو نے ترا احساں جاناں
چھائے پھولوں سے بھی صیاد تو آباد نہ ہووہ قفس کیا جو تہہ دامن صیاد نہ ہو
کل کائنات فکر سے آزاد ہو گئیانساں مثال دست تہ سنگ رہ گیا
چلتے رہے ہم تند ہواؤں کے مقابلآزادؔ چراغ تہ داماں نہ رہے ہم
جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سےدن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے
زلزلے یوں ہی زمینوں پہ نہیں آتے ہیںکوئی بیتاب تہ خاک تڑپتا ہوگا
وصل کا کرتا ہوں جب ذکر ان سےاک تبسم تہ لب کرتے ہیں
کہتے ہوے ساقی سے حیا آتی ہے ورنہہے یوں کہ مجھے درد تہ جام بہت ہے
نمود ان کی بھی دور سبو میں تھی کل راتابھی جو دور تہ آسماں نہیں گزرے
عشق کے درد کا خود عشق کو احساس نہیںکھنچ گیا بادہ سے بھی درد تہ جام بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books