aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तारीफ़"
نہ پوچھو حسن کی تعریف ہم سےمحبت جس سے ہو بس وہ حسیں ہے
شاعر کو مست کرتی ہے تعریف شعر امیرؔسو بوتلوں کا نشہ ہے اس واہ واہ میں
تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایاکیسی زمیں بنائی کیا آسماں بنایا
استاد کے احسان کا کر شکر منیرؔ آجکی اہل سخن نے تری تعریف بڑی بات
محشر میں اک سوال کیا تھا کریم نےمجھ سے وہاں بھی آپ کی تعریف ہو گئی
سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف سب درستلیکن خدا کرے، وہ ترا جلوہ گاہ ہو
ان مد بھری آنکھوں کی تعریف ہو کیا زاہددیکھو تو ہیں دو ساغر سمجھو تو ہیں مے خانہ
تعریف سن کے دوست سے علویؔ تو خوش نہ ہواس کو تری برائیاں کرتے ہوئے بھی دیکھ
میری تعریف کرے یا مجھے بدنام کرےجس نے جو بات بھی کرنی ہے سر عام کرے
اپنی تعریف سنی ہے تو یہ سچ بھی سن لےتجھ سے اچھا ترا کردار نہیں ہو سکتا
پہلے کیا تھا جو کیا کرتے تھے تعریف مریاب ہوا کیا جو برا ہو گیا اچھا ہو کر
لوگ بھوپال کی تعریف کیا کرتے ہیںاس نگر میں تو ترے گھر کے سوا کچھ بھی نہیں
تعریف تیرے حسن کی آتی ہے غیب سےمیرے قلم کے ساتھ تو یکسر نہیں ہوں میں
سامنے تعریف غیبت میں گلہآپ کے دل کی صفائی دیکھ لی
تیرے مژگاں کی کیا کروں تعریفتیر یہ بے کمان جاتا ہے
تری تعریف ہو اے صاحب اوصاف کیا ممکنزبانوں سے دہانوں سے تکلم سے بیانوں سے
جو کی میں نے جوبن کی تعریف بولےتمہیں اپنے مطلب کی ہی سوجھتی ہے
ہم نے پائی ہے ان اشعار پہ بھی داد زبیرؔجن میں اس شوخ کی تعریف کے پہلو بھی نہیں
تری تعریف کرنے لگ گیا ہوںمحبت نے دیانت چھین لی ہے
اپنی تعریف سن کے خوش مت ہوورنہ دل میں غرور پلتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books