aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दाग़-ए-अलम"
دیں کیوں کہ نہ وہ داغ الم اور زیادہقیمت میں بڑھے دل کے درم اور زیادہ
حضرت داغ جہاں بیٹھ گئے بیٹھ گئےاور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے
میں بھی حیران ہوں اے داغؔ کہ یہ بات ہے کیاوعدہ وہ کرتے ہیں آتا ہے تبسم مجھ کو
اس وہم میں وہ داغؔ کو مرنے نہیں دیتےمعشوق نہ مل جائے کہیں زیر زمیں اور
بعد مدت کے یہ اے داغؔ سمجھ میں آیاوہی دانا ہے کہا جس نے نہ مانا دل کا
کیا پوچھتے ہو کون ہے یہ کس کی ہے شہرتکیا تم نے کبھی داغؔ کا دیواں نہیں دیکھا
حضرت داغؔ ہے یہ کوچۂ قاتل اٹھئےجس جگہ بیٹھتے ہیں آپ تو جم جاتے ہیں
اس قدر محو نہ ہوں آپ خود آرائی میںداغ لگ جائے نہ آئینۂ یکتائی میں
شجر نے پوچھا کہ تجھ میں یہ کس کی خوشبو ہےہوائے شام الم نے کہا اداسی کی
سینے میں مرے داغ غم عشق نبی ہےاک گوہر نایاب مرے ہاتھ لگا ہے
ہم گردش گرداب الم سے نہیں ڈرتےطوفاں ہے اگر آج کنارہ بھی تو ہوگا
ان اندھیروں سے پرے اس شب غم سے آگےاک نئی صبح بھی ہے شام الم سے آگے
اتنا بھی ناامید دل کم نظر نہ ہوممکن نہیں کہ شام الم کی سحر نہ ہو
داغ فراق صحبت شب کی جلی ہوئیاک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے
آتا ہے داغ حسرت دل کا شمار یادمجھ سے مرے گنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ
کتاب زیست میں باب الم بھی ہو محفوظسیاہ رات کا منظر سحر میں رکھا جائے
جفا و جور مسلسل وفا و ضبط الموہ اختیار تمہیں ہے یہ اختیار مجھے
نگار خانۂ حکمت کلید باب جنوںامین صبح مسرت رئیس شام الم
غم سے نسبت ہے جنہیں ضبط الم کرتے ہیںاشک کو زینت داماں نہیں ہونے دیتے
سن کے روداد الم میری وہ ہنس کر بولےاور بھی کوئی فسانہ ہے تمہیں یاد کہ بس
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books