aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "देर"
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعدآج کا دن گزر نہ جائے کہیں
ہم تو کچھ دیر ہنس بھی لیتے ہیںدل ہمیشہ اداس رہتا ہے
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جاناذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھی
نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئیبہت دیر کی مہرباں آتے آتے
بے خودی لے گئی کہاں ہم کودیر سے انتظار ہے اپنا
آنے میں سدا دیر لگاتے ہی رہے تمجاتے رہے ہم جان سے آتے ہی رہے تم
ذرا دیر بیٹھے تھے تنہائی میںتری یاد آنکھیں دکھانے لگی
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذابدیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیںکچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے توآس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو
دیر سے گونجتے ہیں سناٹےجیسے ہم کو پکارتا ہے کوئی
میں دیر تک تجھے خود ہی نہ روکتا لیکنتو جس ادا سے اٹھا ہے اسی کا رونا ہے
اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباداس کا غم ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا
کتنے موسم سرگرداں تھے مجھ سے ہاتھ ملانے میںمیں نے شاید دیر لگا دی خود سے باہر آنے میں
ان کے آنے کے بعد بھی جالبؔدیر تک ان کا انتظار رہا
دیر سے آنے پر وو خفا تھا آخر مان گیاآج میں اپنے باپ سے ملنے قبرستان گیا
گفتگو دیر سے جاری ہے نتیجے کے بغیراک نئی بات نکل آتی ہے ہر بات کے ساتھ
ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میںوہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books