aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नाम"
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیاجانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
زندگی شاید اسی کا نام ہےدوریاں مجبوریاں تنہائیاں
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تراکوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھجانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں
اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھےماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
وہ زہر دیتا تو سب کی نگہ میں آ جاتاسو یہ کیا کہ مجھے وقت پہ دوائیں نہ دیں
آتے آتے مرا نام سا رہ گیااس کے ہونٹوں پہ کچھ کانپتا رہ گیا
آج مجھ کو بہت برا کہہ کرآپ نے نام تو لیا میرا
اپنے سب یار کام کر رہے ہیںاور ہم ہیں کہ نام کر رہے ہیں
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
دل پہ آئے ہوئے الزام سے پہچانتے ہیںلوگ اب مجھ کو ترے نام سے پہچانتے ہیں
بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتاجو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانیؔزندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا
بے چین اس قدر تھا کہ سویا نہ رات بھرپلکوں سے لکھ رہا تھا ترا نام چاند پر
سنتے ہیں عشق نام کے گزرے ہیں اک بزرگہم لوگ بھی فقیر اسی سلسلے کے ہیں
خدا ایسے احساس کا نام ہےرہے سامنے اور دکھائی نہ دے
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
قرار دل کو سدا جس کے نام سے آیاوہ آیا بھی تو کسی اور کام سے آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books