aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पागल"
تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مر جاؤں گایوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو
دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہےآگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہےجو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے
روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہےچاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے
اپنی ہی تیغ ادا سے آپ گھائل ہو گیاچاند نے پانی میں دیکھا اور پاگل ہو گیا
دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہےہم بھی پاگل ہو جائیں گے ایسا لگتا ہے
عمر کا لمبا حصہ کر کے دانائی کے نامہم بھی اب یہ سوچ رہے ہیں پاگل ہو جائیں
کوئی دیوانہ کہتا ہے کوئی پاگل سمجھتا ہےمگر دھرتی کی بے چینی کو بس بادل سمجھتا ہے
نہ تمہیں ہوش رہے اور نہ مجھے ہوش رہےاس قدر ٹوٹ کے چاہو مجھے پاگل کر دو
دن تو خیر گزر جاتا ہےراتیں پاگل کر دیتی ہیں
رکھو دیر و حرم کو اب مقفلکئی پاگل یہاں سے بھاگ نکلے
خواب جتنے دیکھنے ہیں آج سارے دیکھ لیںکیا بھروسہ کل کہاں پاگل ہوا لے جائے گی
صبح تک رات کی زنجیر پگھل جائے گیلوگ پاگل ہیں ستاروں سے الجھنا کیسا
ہو گئے چپ ہمیں پاگل کہہ کرجب کسی نے بھی نہ سمجھا ہم کو
اے پرندو یاد کرتی ہے تمہیں پاگل ہواروز اک نوحہ سر شاخ شجر سنتا ہوں میں
دل کا کیا ہے دل نے کتنے منظر دیکھے لیکنآنکھیں پاگل ہو جاتی ہیں ایک خیال سے پہلے
ہم جیسوں نے جان گنوائی پاگل تھےدنیا جیسی کل تھی بالکل ویسی ہے
نہیں وہ اتنا بھی پاگل نہیں تھاجو مر جاتا مری وابستگی میں
بن آواز پکاریں ہر دم نام تراشاید ہم بھی پاگل ہونے والے ہیں
پاگل وحشی تنہا تنہا اجڑا اجڑا دکھتا ہوںکتنے آئینے بدلے ہیں میں ویسے کا ویسا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books