aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बे-रहम"
کیسے بے رحم ہیں صیاد الٰہی توبہموسم گل میں مجھے کاٹ کے پر رکھتے ہیں
سفاک ابتدا سے وہ بے رحم ہے غلطکہیے گر اس کو آج جفاکار ہو گیا
زندگی کے حسین ترکش میںکتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں
دوستوں سے دشمنی اور دشمنوں سے دوستیبے مروت بے وفا بے رحم یہ کیا ڈھنگ ہے
اک کافر مطلق ہے ظلمت کی جوانی بھیبے رحم اندھیرا ہے شمعیں ہیں نہ پروانے
میں تکیے پر ستارے بو رہا ہوںجنم دن ہے اکیلا رو رہا ہوں
ایک دھارے میں بہہ رہے ہیں ہملوگ کہتے ہیں زندگی اس کو
یہ پانی خامشی سے بہہ رہا ہےاسے دیکھیں کہ اس میں ڈوب جائیں
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھکچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
انجان تم بنے رہے یہ اور بات ہےایسا تو کیا ہے تم کو ہماری خبر نہ ہو
کئی حرفوں سے مل کر بن رہا ہوںبجائے لفظ کے الفاظ ہوں میں
ہم آبلہ بن رہے ہیں ہم کواک جنبش نیشتر بہت ہے
بن رہے ہیں سطح دل پر دائرےتم نے تو پتھر کوئی پھینکا نہیں
سنا گیا ہے یہاں شہر بس رہا تھا کوئیکہا گیا ہے یہاں پر مکان ہوتے تھے
یہیں کہیں پہ کوئی شہر بس رہا تھا ابھیتلاش کیجئے اس کا اگر نشاں کوئی ہے
مثل سراب ہی سہی میرے بنے رہوصحرا میں تشنگی کا سہارا فریب ہے
سختیاں بڑھ رہیں ہیں عالم کیحوصلے مسکرائے جاتے ہیں
الٰہی کشتئ دل بہہ رہی ہے کس سمندر میںنکل آتی ہیں موجیں ہم جسے ساحل سمجھتے ہیں
اس دن سے پانیوں کی طرح بہہ رہے ہیں ہمجس دن سے پتھروں کا ارادہ سمجھ لیا
خوشیاں جو بٹ رہی تھیں وہ ہم کو نہیں ملیںآئی ہماری باری تو واپس نظر ہوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books