aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "भटकना"
اندھیروں میں بھٹکنا ہے پریشانی میں رہنا ہےمیں جگنو ہوں مجھے اک شب کی ویرانی میں رہنا ہے
ابھی کچھ اور تری جستجو رلائے گیابھی کچھ اور بھٹکنا ہے در بدر مجھ کو
تجھے نہ مانے کوئی تجھ کو اس سے کیا مجروحچل اپنی راہ بھٹکنے دے نکتہ چینوں کو
منزلیں نہ بھولیں گے راہرو بھٹکنے سےشوق کو تعلق ہی کب ہے پاؤں تھکنے سے
میں کہاں تک دل سادہ کو بھٹکنے سے بچاؤںآنکھ جب اٹھے گنہ گار بنا دے مجھ کو
برسوں بھٹکا کیا اور پھر بھی نہ ان تک پہنچاگھر تو معلوم تھا رستہ مجھے معلوم نہ تھا
روشنی اب راہ سے بھٹکا بھی دیتی ہے میاںاس کی آنکھوں کی چمک نے مجھ کو بے گھر کر دیا
کوچۂ زلف میں پھرتا ہوں بھٹکتا کب کاشب تاریک ہے اور ملتی نہیں راہ کہیں
کس سے پوچھیں رات بھر اپنے بھٹکنے کا سببسب یہاں ملتے ہیں جیسے نیند میں جاگے ہوئے
نکل آئے تنہا تری رہگزر پربھٹکنے کو ہم کارواں چھوڑ آئے
میں اپنی روح لیے در بہ در بھٹکتا رہابدن سے دور مکمل وجود تھا میرا
عجیب بھول بھلیاں ہے شاہراہ حیاتبھٹکنے والے یہاں جستجو کی بات نہ کر
یہ سورج کیوں بھٹکتا پھر رہا ہےمرے اندر اتر جاتا تو سوتا
اجاڑ تپتی ہوئی راہ میں بھٹکنے لگینہ جانے پھول نے کیا کہہ دیا تھا تتلی سے
راز حق فاش ہوا مجھ پہ بھی ہوتے ہوتےخود تک آ ہی گیا عرفانؔ بھٹکتا ہوا میں
پلٹ کر اشک سوئے چشم تر آتا نہیں ہےیہ وہ بھٹکا مسافر ہے جو گھر آتا نہیں ہے
ذرا سا دھیان کیا بھٹکا ہماراہمیں پر آ گرا ملبہ ہمارا
بھٹکا پھرے ہے مجنوں لیلیٰ کے قافلے میںیہ پوچھتا کہ یارو محمل کدھر گیا ہے
سوئے کعبہ چلوں کہ جانب دیراس دوراہے پہ دل بھٹکتا ہے
کیسے صحرا میں بھٹکتا ہے مرا تشنہ لبکیسی بستی ہے جہاں ملتا نہیں پانی تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books